آسٹریلیا کی دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق لیکن ساتھ ہی ایسی کیا فرمائش کر ڈالی کہ پی سی بی نے صاف انکار کردیا

25  جنوری‬‮  2022

سڈنی ،لاہور(این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر تے ہوئے دو بڑے کھلاڑیوں کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پاکستان کے دورے کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کی تینوں ٹیسٹ

ایک ہی وینیو پر کھیلنے کی خواہش سامنے آئی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی وینیو پر کھیلنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک وینیو پر ٹیسٹ میچز کی وجہ صحت اور سکیورٹی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ تین مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ دیگر دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے اورایک ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا جھے رچرڈسن کے علاوہ فل ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان بھیجنے پر کام کر رہا ہے جبکہ میچل اسٹارک بھارتی لیگ سے دستبردار ہو کر دورہ پاکستان کا اشارہ دے چکے تاہم ملٹی فارمیٹ میں شامل بعض کرکٹرز ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سیریز مس کر سکتے ہیں جبکہ بعض کرکٹرز دورہ پاکستان کے حوالے سے آرام دہ نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ

آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ کا اعلان چند دنوں میں کرے گا۔دوسری جاب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا سیریز ایک ہی وینیو پر کرائے جانے کی تجویز کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے 19 روز تک ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیاکے خلاف سیریز ایک وینیو پر

کرانے کی تجویز زیرغور نہیں لہٰذا آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ میچز کراچی ، راولپنڈی اور لاہور میں ہی ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے 19 روز تک ایک وینیو پر انتظام کرنا ممکن نہیں، اس لیے تینوں وینیوز پر محفوظ اور سیکیور ماحول کے انتظامات کر رہے ہیں۔پی سی بی نے کہا کہ میچز میں تماشائیوں کی شرکت سے متعلق فیصلہ این سی اوسی نے کرناہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…