قیام پاکستان سے لے کر آج تک کسی نے اتنا بڑا جنازے کااجتماع نہیں دیکھا ، خادم حسین رضوی کے جنازے نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کردی

  اتوار‬‮ 22 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  23:47

کراچی (این این آئی) معروف تجزیہ نگار ،سینئر صحافی راناشاہدخلیل نے کہاہے کہ مولانا خادم حسین رضوی کے جنازے نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کردی قیام پاکستان سے لے کر آج تک کسی نے بھی اتنا بڑا جنازے کااجتماع نہیں دیکھا ہوگا،بے شک وہ سیاسی ہو یا مذہبی،ہزاروں نہیں لاکھوں عاشقان رسول ایک عاشق رسول کے جنازہ میں شرکت کے لیے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی شامل ہوئے، مینار پاکستان کے گراؤنڈ کے علاوہ کئی کلو میٹر میں بھی عوام سچے عاشق رسول مولاناعلامہ خادم حسین رضوی کے آخری دیدار کو ترستی رہی ،پاکستانی میڈیا

ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل میڈیا نے بھی پاکستان میں سب سے بڑا جنازہ کااجتماع قرار دیاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جو اپنی زندگی حرمت رسول اور ختم نبوت پر پہرا دینے کے لیے وقف کر دیتے ہیں پھر اللہ پاک بھی ان کو دنیا اور آخرت میں سرخرو کر دیتاہے۔اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے مولانا خادم حسین رضوی کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور حضور پاک کی شفاعت نصیب فرمائے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیڈ اینڈ

ارنسٹ ہیمنگ وے نوبل انعام یافتہ ادیب تھا اور یہ دہائیوں سے انسانی فکر کو متاثر کررہا ہے‘ ہم میں سے کم لوگ جانتے ہیں ہیمنگ وے نے اپنا کیریئر صحافی کی حیثیت سے شروع کیا تھا‘ یہ وار رپورٹر تھا‘ محاذ جنگ سے ڈائری لکھتا تھا اور لاکھوں لوگ اس کی تحریروں کا انتظار کرتے تھے‘ اس ....مزید پڑھئے‎