تحریک لبیک نے لاہور کو ”کورونا ٹائم بم“ بنانے میں کسر نہیں چھوڑی، خادم حسین رضوی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت پر وفاقی وزیر کا شدید ردعمل

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:27

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کے رویے کو خطرناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کا رویہ خطرناک ہے، امید ہے حزب اختلاف لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈالے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کا کوئی ارادہنہیں کہ وہ اپوزیشن کے جلسوں کو بزور طاقت روکے۔ انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت پر بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کا

رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں، تحریک لبیک نے بھی پورے لاہور کو کورونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اوراب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور ن لیگ حشر بپاکریں گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بڑے چودھری صاحب

انیس سو ساٹھ کی دہائی میں سیالکوٹ میں ایک نوجوان وکیل تھا‘ امریکا سے پڑھ کر آیا تھا‘ ذہنی اور جسمانی لحاظ سے مضبوط تھا‘ آواز میں گھن گرج بھی تھی اور حس مزاح بھی آسمان کو چھوتی تھی‘ یہ بہت جلد کچہری میں چھا گیا‘ وکیلوں کے ساتھ ساتھ جج بھی اس کے گرویدا ہو گئے‘ اس ....مزید پڑھئے‎