خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والے دوستوں کا کیری ڈبہ حادثے کا شکار، 6 دوست جاں بحق

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:18

مریدکے (این این آئی) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والے دوستوں کاکیری ڈبہ جی ٹی روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں چھ جواں سالہ دوست جاں بحق ہو گئے،تمام کا تعلقضلع گوجرانوالہ سے تھا۔ بتایا جاتا ہےگوجرانوالہ کی آبادی چمن شاہ اور شہزادہ شہید کالونی کے رہائشی چھ دوست اٹھارہ سالہ اسامہ، چوبیس سالہ بدر، بائیس سالہ علی رضا، اٹھائیس سالہ اجمل، پینتیس سالہ شاہد اور انیس سالہ مرتضی کیری ڈبہ پر علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لاہور جا رہے

تھے کہ کالاشاہ کاکو نالہ ڈیک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائے۔حادثے کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار چار دوست موقع پر ہی جبکہ دو ہسپتال منتقل کرتے دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں چھ۔لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورے علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

براڈ شیٹ

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎