علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ نے لاہور کے تمام بڑے نماز جنازوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  17:02

لاہور (آن لائن)تحریک لبیک پاکستان کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کے حوالے سے لاہور کے شہریوں نے اس جنازے کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دے دیا ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے نماز جنازہ نے شہر کے تمام بڑے نماز جنازوںکا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات کے پیش نظر پنجاب کی تیسری بڑی سیاسی جماعت تھی۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کا قافلہ چوک یتیم خانہ سے جب آزادی


فلائی اوور پہنچا تو علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی سے ملحقہ ایمبولینس کو آزادی فلائی اوور پر کچھ دیر کھڑا کئے رکھا جہاں تحریک لبیک کی انتظامی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ چونکہ گریٹر اقبال پارک مکمل طور پر بھر چکا ہے جس کی وجہ سے علامہ خادم حسین رضوی کا نماز جنازہ آزادی فلائی اوور پر ہی پڑھا دیا جائے۔ مذاکرات کا یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کے قافلے نے چوک یتیم خانہ سے مینار پاکستان تک کا سفر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے میں طے کیا۔ بتایاگیا ہے کہ مرحوم کے جسد خاکیکا قافلہ ہفتے کی صبح 9 بجے چوک یتیم خانہ کے قریب واقعہ ان کی رہائشی گاہ سے مینار پاکستان کے لئے روانہ ہوا۔ جو براہ راستہ سمن آباد موڑ، چوبرجی اور سول سیکرٹریٹ کے راستے سے گزرتا ہوا۔ تقریبا 1 بجکر 15منٹ پر آزادی فلائی اوور پر پہنچا قافلے کے ہمراہ جتنےعقیدت مند موجود تھے اس سے کئی گنا زیادہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے گریٹر اقبال پارک کی گرائونڈ میں ہفتے کی صبح ہی سے پہنچ چکے تھے۔ جو نماز جنازہ کے سلسلے میں علامہ خادم حسین رضوی کی جسد خاکی کی آمد کا انتظار کرتے رہےجبکہ قافلے کے روٹ کی فضاء لبیک یا رسول اللہ، لبیک یا رسول اللہ کی صدائوں سے گونجتی رہی۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو لوئر مال روڈ پر واقع حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کے سامنے کچھ دیر روکے رکھا اورچند لمحوں کے بعد مرحوم کی جسد خاکی کا قافلہ مینار پاکستان کی جانب روانہ ہوگیا۔تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی رسم قل آج بروز اتوار صبح 9 بجے داتا دربار میں ادا کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پولیس اشفاق خان نے علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کے روٹ کے مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے روٹ کے دونوں اطراف واقعہ عمارتوں کو کلیئر کروایا جبکہ قافلے کے روٹ پر ٹریفک مکمل طور پر بند رہی۔


موضوعات:

زیرو پوائنٹ

براڈ شیٹ

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎