خدانخواستہ اگرعلامہ خادم حسین رضوی کی وفات دھرنے میں ہوجاتی تو۔۔۔۔شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  16:36

اسلام آباد،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست میں لمحات بہت اہم ہوتے ہیں،اگر خدانخواستہ علامہ خادم حسین رضوی صاحب کا انتقال دھرنے کے دوران ہو جاتا تو حکومتکولینے کے دینے پڑ جاتے،لوگو ں نے تو یہی کہنا تھا کہ۔۔۔پاکستان میں میڈیابہت ایکٹو ہو چکا ہے،میزبان کی جانب سے ان سے سوا ل کیا گیا کہ تحریک لبیک والوں سے جو معاہدہ کیا گیا اس کا کیا بنے گا ؟ اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ فرانس نے جو کچھ کیا اس


کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ میں تو چاہتا ہوں کہ اسلامی دنیا کو اس سے بھی زیادہ سخت فیصلہ کرنا چاہئے تھا،ہم میں فیصلے کی وہ قوت نہیں ہے ، ہمیں بہت بڑی غلط فہمی ہے ، ہمارا ٹیسٹ تو فرنچ نہیں ہے ، ہمارا ٹیسٹ پینڈو پروڈکشن کا ہے ، ہم ان کا بائیکاٹ بھی کریں تو آخرکتنا فرق پڑیگا؟یہ تو عالم اسلام کا ہے کہ دبئی میں کوئی فرنچ چیز لینڈ نہیں کریگی ۔ وہاں ان کے بڑے بڑے بزنس ایکسپو ہیں ، دریں اثناوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کی اولادیں اور رشتے دار ملک سے باہر ہیں، انہیں غریب کا بچہ قربانی کے لیے درکار ہے۔


موضوعات:

زیرو پوائنٹ

براڈ شیٹ

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎