نئے پاکستان میں حج بھی مہنگا،سرکاری پیکیج کی کل قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائینگے

6  فروری‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) وزارت مذہبی امور حج 2020ء کیلئے نئی حج پالیسی کا اعلان رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتہ میں کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری سکیم کے تحت حج پیکج کی رقم پانچ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی کیونکہ غیر ملکی زرمبادلہ کی قدر میں اضافہ، انشورنس پریمیئم، ویلیو ایڈڈ ٹیکس، ویزہ فیس، مکتب فیس سمیت دیگر حج اخراجات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کے کرائے میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایئر لائنز نے بھی حج ٹکٹ میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال بھی سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے درمیان سرکاری حج کوٹہ کا تناسب 60 اور 40 فیصد رہے گا جبکہ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ افراد قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج پالیسی میں یہ لازمی قرار دیا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت ملک بھر میں 250 سے زائد برانچوں کے حامل بینک ہی درخواستیں جمع کرنے کے اہل ہوں گے۔حج درخواستوں کی رقم شریعہ اکائونٹ میں رکھی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 2 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت حج سے پاکستان کے حج کوٹہ میں اضافہ اور روڈ ٹو مکہ منصوبہ کا دائرہ کار تمام صوبائی دارالحکومتوں تک بڑھانے کیلئے رجوع کیا ہے۔ حج درخواست گزاروں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی میعاد یکم فروری 2021ء￿ رکھی گئی ہے۔ اس سے کم میعاد کے پاسپورٹ رکھنے والے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ اسی طرح نادرا کا کار آمدشناختی کارڈ بھی لازمی ہو گا اور تمام درخواست گزاروں کیلئے اپنے بلڈ گروپ سے آگاہی رکھنا بھی لازمی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…