الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی، تمام سیاسی جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

  پیر‬‮ 9 دسمبر‬‮ 2019  |  13:58

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج کردیا۔پیر کو قائمقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کیخلاف سوموٹو نوٹس خارج کردیا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کیخلاف اداروں کی رپورٹ میں کچھ نہیں ہے۔دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان نے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ۔ تحریک لبیک پاکستان نے تین بڑی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن سے مانگ لیں۔ تحریک لبیک پاکستان


نے استدعا کی کہ سکروٹنی کمیٹی کی تاحال کاروائی سے متعلق معلومات دی جائیں۔پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو پارلیمنٹ سے معطل کیا جائے۔

موضوعات: