شطرنج کی بازی الٹ گئی ، ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین نے کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈلوادیئے، حیرت انگیز واقعہ

24  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) شطرنج کی بازی الٹ گئی ، کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ۔ کھیل کے معاملے کو کریمنل لیول پر ڈیل کیا گیا ۔ کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی سزا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شطرنج ٹیم ورلڈ اولمپک شطرنج میں شرکت کے لیے 22 ستمبر کی صبح جارجیا جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچی ۔ ایف آئی اے حکام نے انہیں یہ کہہ کر جانے سے روک دیا کہ

شطرنج ٹیم کے تمام ممبران کا نام ای سی میں شامل ہے ۔لہذا آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین ، جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور شطرنج فیڈریشن کی خود ساختہ صدر ہیں ۔ انہوں نے ایوان بالا کے ممبر کی حیثیت سے ٹیم کے نام ای سی ایل میں ڈلوائے ، جس کی وجہ سے پاکستان شطرنج کے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا ۔ کھلاڑی جو امن کے سفیر ہوتے ہیں ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جانا اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے ۔ پاکستان فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقار احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ڈالے گئے ہیں ۔ شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئیں اور کھلاڑیوں کا ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے کی سزا دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ پوری ٹیم ممبران کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ قومی ٹیم جارجیا کے لیے روانہ ہو سکے اور ای سی ایل میں کھلاڑیوں کا نام ڈالنے کی فوری تحقیقات کی جائیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…