وزیراعظم عمران خان کل (پیر)کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

24  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان آج(پیر)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،وزیراعظم کراچی کے پہلے جدید بس منصوبے کا افتتاح اورجدید کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج(پیر) ایک روزہ دورہ کراچی پہنچیں گے،وزیراعظم وفاق کے کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورکراچی کے

پہلے جدید بس منصوبے کا افتتاح جبکہ جدید کراچی سرکلرریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلرریلوے کے جدید منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تقریب منعقد کرنے سے متعلق کراچی کینٹ اسٹیشن پرپینا فلیکس لگانے کے علاوہ دیگرانتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی میں جدید سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی،یہ منصوبہ ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر مکمل کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں آپریشنز بحال کیے جائیں گے، اس عظیم منصوبے کو تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کے لئے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا، ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔ریلوے ذرائع نے بتایاکہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، حکومت اراضی دے گی سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزراء اسدعمر،علی حیدرزیدی،امین الحق اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل سمیت قومی وصوبائی اسمبلی کے ارکان شریک ہوں گے۔ذروئر کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو وفاق کے کراچی میں منصوبوں کے حوالے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…