علامہ خادم حسین رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا قل خوانی کب اورکہاں ہوگی؟اہلخانہ نے اعلان کردیا

  ہفتہ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  14:56

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، اہلخانہ کے مطابق قل خوانی کل صبح 9بجے داتا دربار میں ہوگی ۔ اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہعلامہ خادم حسین رضوی کی میت کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے مقام تک لانے کیلئے ایمبولینس کو چار گھنٹے کا وقت لگ گیا ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی میت ایمبولینس کے ذریعے صبح نو بجکر پانچ منٹ پر گھر سے نماز جناز ہ کی ادائیگی کے مقام مینار پاکستان کیلئے روانہ ہوئی لیکن کارکنوں اور عقیدتمندوںکے بے


پناہ رش کی وجہ سے ایمبولینس چار گھنٹے بعد آزادی فلائی اوور تک پہنچ سکی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے والوں کارش اس قدر زیادہ تھا کہ ایمبولینس کو مینار پاکستان کی گرائونڈ کے اندرنہ لے جایا جاسکا اورآزادی فلائی اوور کے اوپر ہی کھڑی کر کے نماز جنازہ پڑھائی گئی اور بعد ازاںمیت کو تدفین کے لئے واپس لایا گیا ۔تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں کارکنان اور عقیدت مند علامہ خادم حسین رضوی کی میت لے جانے والی ایمبولینس کے ساتھ پیدل چلتے رہے ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظربھی دیکھنے میں آئے ، کارکنان اور عقیدت مند دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور شدت غم سے نڈھال نظر آئے ۔سڑک کے دونوں اطراف جمع ہونے والے لوگ میت لے جانے والی ایمبولینس پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کرتے رہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے استاد محترم علامہ عبد الستار سعیدی نے نماز جنازہ کی امامت کی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کرائی ۔


موضوعات:

زیرو پوائنٹ

براڈ شیٹ

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎

شریف الدین پیرزادہ عرف عام میں جدہ کے جادوگر کہلاتے تھے‘ یہ ملک کے واحد قانون دان تھے جو قانون سے ہر قسم کی گنجائش نکال لیتے تھے چناں چہ ایوب خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف تک یہ ملک کے ہر آمر کے دست راست رہے‘ جنرل ضیاء الحق مرشد جب کہ جنرل پرویز مشرف انہیں ....مزید پڑھئے‎