پاکستان پربے بنیاد الزام لگانے پر بھارت دنیا بھر میں رسوا برطانیہ نے پاکستان کوخالصتان تحریک کی پشت پناہی سے بری الزمہ قرار دیدیا،سکھوں کے دلوں میں بھارت سے نفرت کیوں بڑھی؟حقیقت بتا دی

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

لندن(این این آئی) برطانوی حکومت نے سکھ برداری کی خالصتان تحریک کی پشت پناہی سے پاکستان کو بری الذمہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے والا بھارت پھر دنیا بھر میں رسوا ہوگیا۔ برطانوی حکومت کے مالی تعاون سے متعلق کمیشن برائے انسداد انتہا

پسندی نے مودی حکومت کا چہرہ اور داغ دار کردیا ۔ کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سکھ اگر بھارت سے الگ ریاست چاہتے ہیں تو اس کی پشت پر کسی صورت پاکستان نہیں بلکہ خود سکھوں کو لگتا ہے کہ بھارت میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک اختیار کیا جارہا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھوں کو پاکستانی ایجنٹ کا طعنہ دیا جاتا ہے ۔ اسی کی دہائی سے سکھوں کی نسل پرستی کی جارہی ہے اور اسی بنیاد پر انہوں نے الگ وطن کے لیے تحریک چلائی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ1984ء میں سکھوں کی عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملے کے بعد بھارت سے نفرت میں مزید اضافہ ہوا ۔ مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اب خالصتان تحریک میں اس لیے بھی اور تیزی آئی ہے کیونکہ بھارت میں انتہا پسندی کا جن بے قابو ہوچکا ہے ۔ ہندوتوا کا نظریہ عام ہورہا ہے ۔بھارتی حکومت کئی برسوں سے یہ الزام لگاتی آرہی ہے کہ خالصتان تحریک کی پاکستان پشت پناہی کررہا ہے لیکن برطانوی ادارے کی اس رپورٹ کے بعد متعصب مودی حکومت کا یہ الزام بھی جھوٹا ثابت ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…