اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یروشلم میں ایک مقبرہ ہے جسے مسیحی برادری حضرت عیسیٰؑ کا مقبرہ قرار دیتی ہے۔ وہاں گزشتہ دنوں اس مقبرے کے پتھروں سے اچانک ایک ایسی چیز نکلنی شروع ہو گئی کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مقبرے کے اندر ایک پتھرسے سرخ رنگ کا مواد نکل رہا ہے، جسے خون قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قصبے گیلیلی کی رہائشی نکولا کینان نامی خاتون نے یہ عجیب و غریب ویڈیو بنائی ہے،
