سعودی عرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی80ملین سال پرانی باقیات دریافت

1  جنوری‬‮  2022

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مغرب میں رینگنے والے سمندری جانداروں کی لاکھوں سال قبل کی باقیات کی دریافت نے ماہرین آثار قدیمہ کو حیران کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر ڈویلپمنٹ کمپنی کے اعلان کے بعد سعودی جیولوجیکل سروے کی شراکت سے مملکت میں سب سے بڑا سروے پروجیکٹ کے دوران یہ باقیات ملیں۔ اس منصوبے کے تحت کی جانے والی کھدائی کے

دوران سمندری چھپکلی کی ہڈیاں دریافت ہوئیں۔ ماہرین کے خیال میں یہ ہڈیاں 80 ملین سال قبل موجود جانداروں کی ہیں۔ اس منصوبے کے دوران کھدائی کے پہلے 10 دنوں میں یہ پیش رفت سامنے آئی۔ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پاگانو نے کہا کہ ایڈونچر کی روح ہمیشہ دریافت کے جوہر سے وابستہ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ پہلے سے ہی سعودی عرب میں زیر آب آثار قدیمہ کی کھدائی کا مرکز رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارضیاتی سروسے پتا چلتا ہے کہ خشکی پر درفیات ہونے والے یہ فوسلز لاکھوں سال قبل زیر آب تھے۔ یہ دریافت اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اس خطے میں زندگی لاکھوں سال پہلے بھی موجود تھی۔پاگانو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ یہ شراکت داری کمپنی کے پختہ عزم کی توسیع ہے جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی ان موجودہ قدرتی خزانوں کو تلاش کرنے، ان کی حفاظت کرنے اور انہیں انتہائی مناسب طریقے سے دنیا کو دکھانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے مملکت سعودی عرب کی “پیالیونٹولوجی” میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نئے کام ساحل سمندر کے قریب دفن قدیم ورثے کی دریافت پر کام کو فروغ دینے کی ایک اضافی وجہ ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ بحیرہ احمر کی ترقیاتی کمپنی منفرد ارضیاتی اہمیت کے حامل علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے اتھارٹی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے جس سے جزیرہ نما عرب کی بھرپور قدرتی تاریخ کو دریافت کرنے میں بحیرہ احمر کی پائیدارمنزل کی طرف سے پیش کردہ سیاحتی تجربات میں اضافہ کرے گی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…