ایشوریہ رائے فلم ’’فینی خان‘‘ کے علاوہ جلد دو اہم فلموں میں جلوہ گر ہوں گی

4  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ حسینہ ایشوریا رائے جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ان سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی 2 اہم ترین فلموں میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔44 سالہ ایشوریا رائے جو رواں ماہ اپریل میں فیشن میگزین ’ووگ انڈیا‘ کے سر ورق کی زینت بنی ہیں، وہ جلد بولی وڈ کی پرانی فلموں کے ریمیک میں نظر آئیں گی۔

یہ اطلاعات تو پہلی ہی تھیں کہ ایشوریا رائے 1967 میں بننے والی بولی وڈ فلم ’رات اور دن‘ کے ریمیک میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔تاہم اب ایشوریا رائے نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ’رات اور دن‘ کے علاوہ ’وہ کون تھی‘ کہ ریمیک کے لیے بھی ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق حسینہ عالم نے کہا کہ ان سے بولی وڈ کی ماضی کی مقبول فلموں کے ریمیک کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ہے یا نہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ ان دونوں فلموں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔اطلاعات ہیں کہ ایشوریا رائے کو ’رات اور دن‘ میں مرکزی کردار ورونا کے لیے کاسٹ کیا جائے گا، جو 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم میں سنجے دت کی والدہ نرگس دت نے ادا کیا تھا۔اس فلم میں ایشوریا رائے ذہنی بیماری کا شکار خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اسی طرح ’وہ کون تھی‘ کے ریمیک میں ایشوریا رائے کو سندھیہ کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا۔’وہ کون تھی‘ فلم کو سب سے پہلے 1964 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں سندھیہ کا کردار اداکارہ سادھنا نے ادا کیا تھا، اس فلم میں بھی ایشوریا رائے ایک ذہنی بیماری میں مبتلا خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلموں کی دیگر کاسٹ میں کون سے اداکار شامل ہوں گے اور ان کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا، تاہم امکان ہے کہ ان کی شوٹنگ آئندہ برس سے شروع کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…