نوازالدین صدیقی گینگسٹر کے بعد کاروباری شخص بنیں گے

4  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی جو زیادہ تر فلموں میں گینگسٹر بنتے نظر آتے ہیں، اب کاروباری شخص بنیں گے۔خیال رہے کہ نوازالدین گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’بابو موشی بندوق باز‘ میں ایک گینگسٹر کے روپ میں نظر آئے تھے۔اس فلم سے قبل ’بدلا پور، مون سون شوٹ آؤٹ، گینگ آف واسع پور، بائی پاس اور ڈیو ڈی‘ سمیت دیگر فلموں میں وہ گینگسٹر یا جرائم پیشہ افراد کے روپ میں نظر آچکے ہیں۔

اگرچہ نوازالدین صدیقی منفرد اداکاری کے باعث ہر قسم کے کردار ادا کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، تاہم وہ پہلی بار ایک اعلیٰ کامیاب کاروباری شخص کے روپ میں نظر آئیں گے۔ممبئی مرر کے مطابق ’غدر: ایک پریم کتھا‘ جیسی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر انیل شرما 5 سال بعد ایک منفرد فلم سے واپسی کر رہے ہیں۔انیل شرما جلد ہی ایک معروف بھارتی کاروبار شخص کی زندگی پرفلم بناتے نظر آئیں گے، جس میں نوازالدین صدیقی سمیت فلم ساز انیل شرما کے بیٹے بھی فلم ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔انیل شرما نے بتایا کہ انہوں نے نوازالدین صدیقی کو گزشتہ برس اکتوبر میں فلم کی کاسٹ کے لیے منتخب کرلیا تھا، تاہم فلم کی دیگر کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔رومانٹک تھرلر بزنس فلم میں نوازالدین صدیقی ایک ایسے کاروباری شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو محدود پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے بعد کامیابی کی اونچائیوں کو پہنچتے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کوئی خبر سامنے آسکی ہے۔تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…