اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سو احادیث صحیح متن اور سند کے ساتھ سنادیں

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

ایک دفعہ حضرت امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ ایک جگہ تشریف لے گئے۔ اس وقت وہ نو عمر تھے۔ لیکن وہ اپنے علم کی وجہ سے بہت مشہور ہو گئے تھے۔ وہاں کے محدثین نے ان کا امتحان لینے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ انہوں نے دس دس احادیث اس طرح یاد کیں کہ ہر حدیث کی سند اور متن کو کسی دوسری حدیث کے متن کے ساتھ خلط ملط کر دیا۔ سند ایک کی متن، دوسری کا۔

اسی طرح ایک ٹکڑا ایک حدیث کا اور دوسرا دوسری کا۔ وہ تعداد میں دس تھے اور ہر ایک نے دس احادیث یاد کیں۔ اب وہ امتحان لینے کے لیے تیار تھے۔ وہ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے پاس پہنچے۔ ان میں سے ایک نے تحریر پڑھی تو آپ نے فرمایا:’’لا ادری (میں نہیں جانتا)۔‘‘وہاں موجود لوگ یہ سن کر حیران رہ گئے۔ وہ محدث باری باری ان کے سامنے احادیث پڑھنے لگے۔ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ ان کی ہر حدیث کے جواب میں ایک ہی جواب دیتے کہ میں نہیں جانتا۔امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ گو اس وقت نو عمر تھے، لیکن قوت حافظہ اور حدیث دانی کی دھاک لوگوں پر بیٹھ چکی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ وہاں بہت سے لوگ جمع ہو گئے تھے۔ ادھر امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ ہر حدیث کے جواب میں لاادری یعنی میں نہیں جانتا، کہہ رہے تھے۔ وہ حیران و پریشان تھے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ وہ محدثین کو کوئی جواب کیوں نہیں دے رہے۔جب وہ دس محدث اپنی سو احادیث پڑھ چکے تو امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ گویا ہوئے ’’سنئے! اب آپ کی احادیث میں پڑھتا ہوں۔‘‘آپ نے سو کی سو احادیث صحیح سند اور متن کے ساتھ سنا دیں۔ زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ امام باری رحمتہ اللہ علیہ نے ان حضرات کی سنائی ہوئی غلط احادیث بھی اسی ترتیب کے ساتھ سنا کر بعد میں ان کی اصلاح کی۔ واقعی حضرت امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے غضب کا حافظہ پایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…