اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہی زبان سے جاری ہوتا ہے

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

مسجد میں کچھ افراد عصر پڑھ کر بیٹھے تھے کہ ایک شخص آیا اور بولا.. “جناب ! امام صاحب کہاں ہیں..؟” امام صاحب اٹھے اور بولے.. “ہاں بیٹا کہو’ کیا کام ہے؟” وہ لڑکا بولا.. “ہمارے پڑوسی کا برا حال ہے۔ تین دن سے عالم نزع میں ہے۔ چل کر کچھ دعا ‘ کچھ کلمہ پڑھ دیں کہ اس کے لئے آسانی ہو۔ وہ لوگ وہاں سے اٹھے اور اس شخص کے گھر پہنچے۔

دیکھا ایک دبلا پتلا سا ادھیڑ عمر شخص تھا اور بےحد بیقرار تھا۔ کبھی ایک پاوں اٹھاتا ‘ کبھی دوسرا۔ کبھی دائیں کروٹ لیتا ‘ کبھی بائیں۔ کبھی دروازے کو دیکھتا ‘ کبھی چھت کو تکتا۔ زبان سے سوائے ہائے ہائے کے کچھ نہیں بول رہا تھا۔ امام صاحب اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھا اور کچھ پڑھتے رہے۔ پھر باآواز بلند کلمہ پڑھا اور اس شخص سے کہا۔۔ “کلمہ پڑھو لا الہ الا اللہ۔۔” وہ شخص کچھ دیر تو سنتا رہا۔ بے چینی کا وہی عالم تھا۔ امام صاحب پھر بولے۔۔ ” پڑھو لا الہ الا اللہ۔۔” اچانک وہ شخص چلا اٹھا۔۔ “آلو 40 روپے کلو، ٹنڈے 50 روپے کلو، دھنیا 10 روپے کلو، بینگن 30 روپے کلو” بس وہ یہی کہے جا رہا تھا۔ جوں ہی وہ کلمہ پڑھتے’ سبزیوں کے ریٹ بتانے لگتا۔ بیوی سے معلوم کروایا کہ ماجرا کیا ہے تو پتا چلا کہ وہ ایک سبزی فروش ہے۔ ساری زندگی جو صدا لگائی وہی زبان سے جاری ہو رہا تھا۔ استغفر اللہ انسان زندگی بھر جو کہتا ہے جو کرتا ہے جو بولتا ہے جو سوچتا ہے مرتے دم تک وہی زبان سے جاری ہوتا ہے۔ یا اللہ ! ھمیں زندگی میں اور مرتے وقت کلمہ پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔ آمین یا رب العالمین۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…