اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپؐ کا مردہ لڑکی کو زندہ کرنا

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

شفاف اور مواہب لدنیہ میں لکھا ہے کہ حضورؐ نے ایک دن ایک یہودی کو اسلام کی طرف بلایا یہودی نے کہا کہ ’’یا حضرت! جب تک میری مری ہوئی لڑکی کو آپ زندہ نہ کریں اور وہ مردہ دختر زندہ ہو کر آپؐ کی رسالت کی گواہی نہ دے، میں ہرگز مسلمان نہ ہوں گا۔‘‘یہ سن کر حضور اکرمؐ نے فرمایا ’’اے یہودی! چل اپنی دختر کی قبر پر مجھے لے چل۔‘‘ حضورؐ یہودی کے ساتھ قبرستان تشریف لے گئے۔

وہاں جا کر یہودی کی لڑکی کی قبر پر کھڑے ہو کر یہودی کی لڑکی کا نام لے کر پکارا۔ حضورؐ کی آواز سن کر قبر شق ہوئی اور قبر کے اندر سے لڑکی زندہ ہو کر پکاری ’’لبیک و سعدیک یا رسول اللہؐ، کیا ارشاد ہے؟‘‘حضور اکرمؐ نے فرمایا ’’اگر تیرا دل چاہے تو، تو اپنے ماں باپ کے پاس چلی آ، دنیا میں زندہ ہو کر رہ۔‘‘عرض کیا کہ ’’حضرت، میں نے اپنے اللہ کو اپنے والدین سے زیادہ مہربان پایا ہے اور آخرت کو دنیا سے افضل دیکھا ہے۔ اس لیے آپ مجھے میری قبر میں رہنے دیں۔‘‘حضور اکرمؐ نے پھر اس کے مر جانے کی دعا کی۔ وہ دختر دوبارہ مر کر قبر میں گئی۔ یہودی یہ واقعہ دیکھ کر حیران ہوا اور کلمہ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا اقرار کیا اور مردہ دختر کے والدین مسلمان ہو کر ہمیشہ کی زندگی کے مستحق ہوئے۔
بچہ تو بچہ ہی ہوتا ہے اگرچہ۔۔۔
علمائے کرام میں بعض نے بہت ہی کم عمری میں علم کے جام پہ جام پئے۔ حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی میں لکھا ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ تیرہ سال کی عمر میں امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ بن چکے تھے۔ اس عمر میں انہوں نے درس قرآن دینا شروع کردیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب سفید بالوں والے بڑے بڑے مشائخ ان کے حلقہ درس میں بیٹھا کرتے تھے۔

ایک دفعہ درس قرآن دے رہے تھے، اسی دوران دو چڑیاں لڑتی ہوئی ان کے قریب آ کر گریں۔ یہ کم عمر تو تھے ہی۔۔۔ انہوں نے اپنا عمامہ اتارا اور ان چڑیوں کے اوپر رکھ دیا۔ اب درس قرآن کے درمیان جو یہ کام کیا تو جو مشائخ بیٹھے تھے انہوں نے اس چیز کو Mind (محسوس) کیا کہ یہ ادب کے خلاف ہے۔ چنانچہ انہوں نے عمامہ اپنے سر پر رکھا اور یہ فرمایا الصبی صبی ولوکان ابن نبی کہ بچہ تو بچہ ہی ہوتا ہے چاہے کسی نبی کا ہی کیوں نہ ہو۔ پھر ان مشائخ کی تشفی ہو گئی کہ ہاں کم عمری کی وجہ سے ایسی باتیں ہو سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…