اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے بارے میں ایک انگریز کی مسٹر جے لارڈ سے گفتگو

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

ایک انگریز نے اپنے ماتحت سے کہا ’’مسٹر جے لارڈ؟‘‘’’جی سر۔۔۔‘‘’’ہم 14 اگست کو پاکستان آزاد کر رہے ہیں۔‘‘’’کیا مطلب سر؟‘‘’’میرا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان بنا رہے ہیں۔‘‘’’سر! آپ پاکستان بنا رہے ہیں، کیا اس کا نتیجہ اچھا ہوگا؟‘‘’’کیا کہنا چاہتے ہو؟‘‘’’سر! یہ ٹھیک ہے کہ مسلمان پاکستان کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن کیا پاکستان بنانا ہمارے مفاد میں ہوگا؟ ایک ایسا ملک جس میں مسلمان اپنی مرضی سے رہیں گے۔‘‘

’’میں تمہارا اندیشہ سمجھ گیا ہوں مسٹر جے لارڈ‘‘’’تو پھر سر۔۔۔؟‘‘’’بھئی! ہم مسلمانوں کا جوش ٹھنڈا کرنے کے لیے انہیں صرف زمین کا ایک ٹکڑا دیں گے، ان کے ہاں قانون ہمارا ہی چلے گا۔‘‘’’اوہ۔۔۔ویل ڈن سر۔‘‘’’مزید سنو۔۔۔ قانون ہمارا ہو گا، اس پر عمل کرانے والے بھی ہمارے لوگ ہوں گے۔ اس ملک میں اسلام صرف نام کا رہ جائے گا۔‘‘’’لیکن سر۔۔۔ ان کے رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی اور دوسرے علماء کیا ایسا ہونے دیں گے؟‘‘’’اس کی فکر مت کرو، ایسے لوگوں کو کچل دیا جائے گا، حکومت وہی آدمی کرے گا، جو صرف ہمارے اشاروں پر ناچے گا۔‘‘’’سر! لیکن ہمیں خطرہ تو بہرحال ہر وقت ہو گا، آخر وہ مسلمانوں کا ملک ہوگا، مذہبی لوگ کسی بھی وقت پانسہ پلٹ سکتے ہیں، وہ اقتدار پر قابض ہو سکتے ہیں۔۔۔ سر! اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا، آپ ان مذہبی رہنماؤں کو دیکھ تو رہے ہیں۔‘‘’’تمہارا خیال ہے، وہ اقتدار پر قابض ہونے کے بعد اسلام نافذ کر دیں گے!!‘‘’’یس سر! مجھے اسی بات کا ڈر ہے۔‘‘’’مسٹر جے لارڈ! کیا تم ہمیں بے وقوف سمجھتے ہو، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔‘‘’’لیکن کیسے سر۔۔۔ ہم انہیں کیسے روک سکیں گے؟‘‘’’ہم پاکستان کے لوگوں کو ان رہنماؤں سے اتنا دور کر دیں گے۔۔۔ ان سے اتنا بدظن کر دیں گے کہ وہ ان کی کسی بات میں نہیں آئیں گے۔ ہم لوگوں کو علماء سے دور کر دیں گے۔۔۔

ان کے درمیان اس تعلق کو ختم کر دیں گے جو اس وقت ان میں نظر آتا ہے۔۔۔ اگر کوئی کسر رہ جائے تو وہ تمہیں معلوم ہے کون پوری کرے گا؟‘‘’’نہیں سر! مجھے معلوم نہیں۔۔۔ آپ بتا دیں۔‘‘’’ارے بے وقوف! وہ کسر ہمارا میڈیا پوری کرے گا۔‘‘’’وہ کیسے سر؟‘‘’’مسٹر جے لارڈ! یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے بھلا۔‘‘’’سوری سر۔۔۔ میں شرمندہ ہوں سر۔‘‘’’خدا تمہیں سو سال سے زائد عمر عطا کرے۔۔۔ اس وقت تم دیکھنا،

پاکستانی قوم۔۔۔ سارے کے سارے مسلمان ہماری نشریات، ہمارے ریڈیو، ہماری فلموں اور ہمارے اخبارات و رسائل کے زیر اثر ہوں گے ہم ان کے ایمان ان چیزوں سے خراب کریں گے، وہ ان چیزوں میں اتنے مگن ہوں گے کہ انہیں کسی چیز کی خبر نہیں ہوگی۔ اسلام سے متعلق ان کے جذبات سو چکے ہوں گے۔ وہ اندر سے مردہ ہو جائیں گے۔ان کی عورتیں آزاد، بے پردہ دندناتی پھرتی ہوں گی، ہماری طرز کی آزادی مانگتی ہوں گی۔۔۔

تم دیکھنا مسٹر جے لارڈ! ان کی اولادیں باغی ہوں گی، ان کے دلوں سے ماں باپ کا ادب و احترام اٹھ جائے گا۔ بڑوں کی عزت ہو گی نہ چھوٹوں سے شفقت۔۔۔ ان کی صبح فلم سے ہو گی اور راتیں بھی انہیں چیزوں کے درمیان کٹیں گی۔۔۔ غرض ان کی حالت اتنی خراب ہو گی کہ تم اس وقت تصور بھی نہیں کر سکتے۔مسٹر جے لارڈ! ہم ان کی ایسی حالت کر دیں گے کہ وہ ہمیں دوبارہ بلائیں گے، ایسٹ انڈیا کمپنی کو دوبارہ دعوت دیں گے کہ آؤ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرو۔۔۔ اب تو ہم ان لوگوں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، لیکن ایک دن واپس ضرور آئیں گے۔‘‘ جے لارڈ کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…