اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میری مٹھی میں کیا ہے؟

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

ایک دن ابوجہل مسجد الحرام کے دروازے کے پاس آ بیٹھا۔ پیغمبر اکرم ﷺ مسجد سے باہر تشریف لائے تو وہ اپنا ہاتھ آستین سے باہر لایا اور کہنے لگا یا محمد ﷺبتائیے میری مٹھی میں کیا ہے اگر آپ ﷺ نے صیحح جواب دیا تومیں اپنے ساتھیوں سمیت آپ ﷺ پر ایمان لے آونگا۔

حضور پر نور ﷺ نے فرمایا تیرے ہاتھ میں ایک ڈبیا ہے جو ٹاٹ میں لپٹی ہوئی ہے اس ڈبیا کے اندر تین موتی ہیں ان میں سے ایک سوراخ شدہ ہے دوسرا آدھا سوراخ شدہ اور تیسرا بغیر سوراخ کے ہے۔ اس ڈبیا میں ایک لعل بھی ہے جس میں ایک سرخ کیڑا ہے کیڑے کے منہ میں سبز پتی ہے۔ ابو جہل کہنے لگا یہ سب تو ٹھیک ہے لیکن سرخ کیڑے اور سبز پتی کا کیسے علم ہوا۔ آپ ﷺ نے فرمایا لعل کو توڑ دو معلوم ہو جائے گا ابوجہل کہنے لگا کہ میں اس قیمتی لعل کو کیسے توڑ دوں۔ ایک صحابی کہنے لگے اپنے لعل کی قیمت لگا کر اسے توڑ دو۔ اگررسول خدا ﷺ کی بات [معاذاللہ] درست نہ ہوئی تو قیمت میں ادا کروں گا۔ ابوجہل اس بات پر راضی ہو گیا۔ جب لعل توڑا گیا تو سب نے دیکھا کہ اس میں چھوٹا سا سرخ کیڑا منہ میں سبز پتی لیے ہوئے موجود تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس کیڑے سے دریافت کیا کہ تم کب سے اس لعل میں ہو۔کیڑے نے پہلے آپ ﷺ کی خدمت میں سلام عرض کیا۔ پھر کہا مجھے نہیں معلوم لیکن اللہ تعالی مجھے روزانہ تین سبز پتی عطا فرماتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا تیرا ذکر اور تسبیح کیا ہے کیڑا کہنے لگا کہ خدا نے مجھے روزانہ دس مرتبہ آپ ﷺ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے جس کی برکت سے وہ مجھے روزی دیتا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…