اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

دیدار کی تڑپ

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

مُلکِ شام میں ایک بزُرگ تھے ان کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کی یا شیخ مجھے کوئی ورد یا کوئی عمل بتائیں کہ مجھے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہو جائے بزُرگ نے کہا آج ایسا کرو رات کا کھانا میرے گھر میں آکر کھانا ان شاء اللہ تمہیں ایک ایسا نسخہ دوں گا جس سے تمہیں آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہو جائے گا

رات کے وقت شیخ صاحب نے کھانے کا اہتمام کیا اور وہ شخص حاضر ہوا کھانا لایا جاتا ہے کھانا شروع ہوتا ہے کھانا کچھ ایسا ہوتا ہےکہ اس میں بہت زیادہ نمک ڈال دیا جاتا ہے نمک بھی ڈال دیا جاتا ہے اور پانی بھی نہیں دیاجاتا نمک اتنا زیادہ تھا اور پانی بھی نہیں دیا اب ادباً شیخ کےادب میں پانی بھی طلب نہیں کیا کھانا ختم کرنے کے بعد اس شخص نے شیخ صاحب سے کہا شیخ صاحب آپ نے وعدہ فرمایا تھا میں ودر یا عمل دو گا جس سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار نصیب ہو جائے گا وہ نسخہ تو عطاء کریں شیخ صاحب نے کہا آج گھرجاو اور جاتے ہی سو جانا اور ہانی نہیں پینا جاتے ہی سو جاو اور پانی نہیں پینا یہی تمہارا عمل ہے اس شخص نے کہا جی میں یہی عمل کرو ں گا وہ گھر جاتا ہے اور جا کر بغیر پانی پیئےسو جاتا ہے اور صبح اُٹھ کرفجر کی نماز شیخ صاحب کے پیچھے ادا کرتا ہے اور شیخ صاحب سے پوچھتا ہے آپ نے کہا تھا گھر جا کر پانی پیئے بنا سو جاو آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہو گامیرے دل میں بہت حسرت ہے بہت تمنا ہے کہ کب آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسین و جمیل مُکھڑا نظر آئے گا شیخ صاحب نے پوچھا کیا تو گھر جاتے ہی سو گیا تھا ؟ پانی پیا تھا اس نے کہا نہیں پانی نہیں پیا تھا شیخ نے پوچھا بتاو خواب میں کیا دیکھا ؟اس نے کہا میں نے خواب میں کنویں دیکھے، دریا دیکھے، سمندر دیکھے جس طرف آنکھ اُٹھائی پانی ہی پانی دیکھا شیخ صاحب نے کہا بس یہی تیرا ورد ہے یہی تیرا عمل ہے

اگر تیرے دل میں پانی کی پیاس تھی پانی کی تڑپ تھی پانی کی سچی پیاس تھی توحقیقت میں پانی کا طالب تھا تو چاہتا تھا مجھے پانی مل جائے اور رات کو پانی پینے کی آرزو لے کرتیری آنکھیں بند ہوگئی تھیں اب سوچ اگر پانی تیری سچی پیاس بجھانے کے لیے تیری خواب میں آکر تجھے دیدار کروا سکتا ہے تو حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے لال آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تیری تڑپ تری تمنا تیری آرزو دیکھ کر تجھے دیدار سے مُشرف کیوں نہیں کرائیں گےتو سچی تڑپ پیدا توکر، تو آرزو پیدا توکر، تو سچی چاہت پیدا توکر، تیرے اندر خواہش پیدا تو ہو، تو تیرے اندر حقیقی تمنائیں مچلیں تو سہی، ویسے تیرے دل میں تمنا ہے، یہ آرزو ہے یہ خواہش ہے کہ تو دینا کا حسین چہرہ بھی اور پھر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیدار کا تمنائی بھی ہے۔ تو کبھی دل کی دنیا کو پاک کر کے دیکھ دل کی دینا کو صاف کرکے دیکھ ادھر تیری آنکھیں بند ہوں گی ادھر کونین کےوالی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسین و جمیل مُکھڑا تمہارے سامنے ہو گا پھر تیرے دل سے آواز آئے گی ۔
کچھ ایسا کردے میرے کردگار آنکھوں میں
ہمیشہ نقش رہے روئے یار آنکھوں میں
اُنہیں نہ دیکھا تو کس کام کی ہیں یہ آنکھیں
کہ دیکھنے کی ہے سب بہار آنکھوں میں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…