اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک ماں کا اپنے بیٹے پر یقین

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

شجاعت اور بہادری کا ایک عجیب قصہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا، وہ یہ کہ افغانستان کے امیر عبدالرحمن خان جو والئ کابل تھے، ان کے دادا امیر دوست محمد خان گزرے ہیں، ان کے زمانے کا یہ قصہ ہے کہ جب وہ افغانستان کے حاکم اور والی تھے، انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو اپنا ولی عہد بنایا، اس کے کچھ عرصہ کے بعد افغانستان پر دشمن نے حملہ کر دیا۔

امیر دوست محمد خان نے دشمن سے لڑنے کے لیے اور ان کو شکست دینے کے لیے ایک لشکر روانہ کیا، اور اس لشکر کا امیر اپنے اس بیٹے کو بنایا، اور اس سے کہا کہ تم جا کر دشمن کی سرکوبی کرو اور اس کو بھگا دو اور ہمارے ملک کے جتنے حصے پر اس نے قبضہ کر لیا ہے، وہ اس سے آزاد کراؤ۔چنانچہ وہ شہزادہ دشمن کے مقابلے کے لیے روانہ ہو گیا اور دشمن پر حملہ کرکے اس کو بھگا دیا، لیکن امیر دوست محمد کو یہ اطلاع ملی کہ شہزادے کو شکست ہو گئی ہے اور وہ دشمن سے ڈر کر بھاگتا ہوا واپس آ رہا ہے۔ اس اطلاع سے امیر دوست محمد کو بہت رنج ہوا اور غم ہوا اور افسوس ہوا اور گھر کے اندر جا کر یہ خبر شہزادے کی والدہ کو سنائی۔ ’’شہزادہ بہت بزدل اور کمزور نکلا، اس کو شکست ہو گئی ہے، اب میدان جنگ سے بھاگ کر واپس آ رہا ہے۔ حالانکہ یہ اس کی بہادری اور دلیری کی عمر ہے۔ شجاعت اور دلیری دکھانے کا وقت ہے، مگر یہ بزدل نکلا، دوسری طرف میں نے ولی عہد بھی بنا دیا ہے، اب لوگ کہیں گے کہ تم نے کیسے نالائق اور بزدل کو ولی عہد بنایا جو دشمن کی سرکوبی نہیں کر سکتا۔ اس لیے مجھے شدید غم اور افسوس ہو رہا ہے۔‘‘
میرا بیٹا شکست نہیں کھا سکتا
شہزادے کی والدہ نے جب یہ خبر سنی تو فوراً کہا کہ ’’یہ خبر غلط ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ شہزادہ شکست کھا جائے۔‘‘

امیر نے کہا کہ ’’میرے پاس سی آئی ڈی کی اطلاع ہے، میرے پاس باقاعدہ یقینی خبر آئی ہے کہ وہ شکست کھا چکی ہے اور تم گھر کی چار دیواری میں بیٹھ کر یہ کہہ رہی ہے کہ یہ خبر غلط ہے۔‘‘جب کچھ دیر گزری تو شہزادہ کے واپس پہنچنے سے پہلے دوسری خبر یہ آ گئی کہ شہزادہ دشمن کو شکست دے کر اور فتح یاب ہو کر واپس آ رہا ہے۔

وہ بادشاہ جلدی سے گھر گیا اور اس کی ماں سے جا کر کہا کہ ’’ابھی دوسری خبر یہ آئی ہے کہ اس نے شکست نہیں کھائی اور پہلی خبر غلط تھی، بلکہ وہ دشمن کو شکست دے کر اور اس کو بھگا کر فتح یاب ہو کر واپس آ رہا ہے، لیکن تم نے گھر کے اندر بیٹھ کر اتنے یقین کے ساتھ کیسے کہہ دیا تھا کہ اس کی شکست کی خبر غلط ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ شکست کھا جائے۔

اس کی کیا وجہ تھی؟‘‘طہارت اور حلال غذا کا اہتمام:شہزادے کی ماں نے کہا کہ ’’وہ بات بتانے کی تو نہیں، لیکن آپ اصرار کر رہے ہیں تو بتا دیتی ہوں کہ بات دراصل یہ ہے کہ جس وقت یہ شہزادہ میرے پیٹ میں تھا، اسی وقت میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ حرام تو حرام، میں کوئی مشتبہ لقمہ بھی اپنے حلق سے نہیں اتاروں گی، کہیں ایسا نہ ہو کہ اس حرام اور مشتبہ لقمہ کے اثر سے یہ شہزادہ بزدل پیدا ہو جائے،

اس لیے مجھے معلوم تھا کہ حرام غذا سے انسان کا دل کمزور اور بزدل ہو جاتا ہے اور حلال غذا سے دل دلیر اور طاقتور ہو جاتا ہے اور میں آخر تک اسی پر کاربند رہی اور اس کا اہتمام کیا۔ جب یہ پیدا ہو گیا تو اس کے بعد بھی میں نے دو باتوں کا اہتمام کیا، ایک یہ کہ میں نے کبھی ناپاکی کی حالت میں اس کو دودھ نہیں پلایا، بلکہ جب بھی دودھ پلایا تو باوضو ہو کر پلایا اور سورۃ یٰسین پڑھتے ہوئے دودھ پلایا،

اور اس کے دودھ پینے کے زمانے میں بھی، میں نے اپنے حلق کو حرام اور مشتبہ غذا سے بچایا، تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ حرام غذا میرے پیٹ میں جائے اور اس غذا سے دودھ بنے اور وہ دودھ اس بچے کے پیٹ میں جائے اور جس سے اس کی اندرونی صلاحیت اور طاقتیں خراب ہو جائیں اور اس کا دل کمزور ہو جائے چونکہ میں نے اس بات کا اہتمام کیا تھا، اس لیے مجھے اس کا پورا یقین تھا کہ شہزادہ بزدل نہیں ہو سکتا اور جب یہ دشمن سے لڑنے کے لیے گیا ہے تو یقیناً یہ فتح یاب ہو کر آئے گا، اس لیے میں نے یہ کہہ دیا تھا کہ یہ خبر یقیناً غلط ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…