گاڑی روانگی کے ساتھ چل رہی تھی گاڑی کا ڈرائیور نوجوان اور اپنے کام میں ماہر تھا بھیڑ بھاڑ میں سے آسانی سے گاڑی نکال رہا تھا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھی بڑھیا کو لگ رہا تھا کہ ڈرائیور کار کو بہت تیز چلا رہا ہے اس نے ایک دو بار روکا ٹوکا بھی کہ گاڑی آہستہ چلایے لیکن نوجوان سنی ان سنی کر کے گاڑی کو روانگی کے ساتھ دوڑایے جا رہا تھا۔
بڑھیا گاڑی سے باہر غریبوں کو دیکھ کر ٹھنڈی آہ بھر رہی تھی۔ پھر اسے اپنی جوانی کے وہ واقعات پے در پہ یاد آنے لگے کہ کس طرح وہ ٹائٹ جینز پہنے اپنے ہاتھ میں کتا اٹھائے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پارٹیز میں جایا کرتی تھی کیونکہ آخر کتا اور بوائے فرینڈ پالنا بھی تو فیملی سٹیٹس اور روشن خیالی کی بالہ سیڑھیوں میں سے تھا۔ اسے یاد آ رہا تھا کے کس طرح اس کا معصوم بچہ ماما ماما کرتا اس کے پاس آ کر کوئی فرمائش کرتا یا کام کہتا تو جواب میں وہ نوکروں کی زمہ داری لگا دیا کرتی تھی اور کہتی ڈونٹ ڈسٹرب می یو ایڈیٹ۔ اسے یاد آریا تھا کے اس نے اپنے بچے کو انگلش میڈیم میں تعلیم دلوائی تھی اور ہر ماہ ہزاروں کی فیس دیا کرتی تھی اسے یاد آرہا تھا کے اس نے اپنے پی اے (PA) کو اس کے انجئنرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لیئے ساتھ اپنی کرولا میں بھیجا تھا تا کہ لوگوں پہ رعب پڑھے۔ وہ روتی جا رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ اس سے کہاں غلطی ہوئی؟ اسی اثنا میں گاڑی اولڈ ایج ہاوس کے باہر رکی نوجوان ڈرائیور نے اس بڑھیا کے بیٹے کے حکم کے مطابق اسے اندر داخل کیا فیس بھری اور واپس چلا گیا۔ اس وقت بڑھیا کو لگ رہا تھا کے جیسے اسے فالج ہو گیا ہے اس کے قدم زمین میں گڑ سے گئے تھے اسے اس کا کمرہ دکھایا گیا اور پھر ایک شخص جو کہ اس اولڈ ہاوس کا مالک تھا اور لوگوں کی فنڈنگ سے اس ادارے کو چلا رہا تھا اس کی توجہ کا مرکز بن کر رہ گیا۔ تھوڑے ہی عرصہ میں وہ اس کے بارے میں کافی کچھ جان گئی تھی۔
وہ انتہائی پر نور با ریش شخص اپنی ماں کو جان سے چاہتا تھا اور اس کا بہت خدمت گزار بھی تھا اس نے مدرسہ سے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیم بھی حاصل کر رکھی تھی وہ سب بزرگوں سے محبت سے پیش آتا بڑھیا سوچنے لگی کے جن لوگوں سے اس نے ساری زندگی نفرت کی دراصل یہی تو انسان ہیں جو پرندوں یا جانوروں کی طرح اپنے ماں باپ کو چھوڑ نہیں جاتے۔ بڑھیا جب بھی اس جوان کو دیکھتی تو گہری سوچ میں چلی جاتی اور سوچتی کہ کاش میں مسلمان ہوتی لبرل سیکولر کالی انگریز نہ ہوتی۔



















































