اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضور ﷺ کے طواف سے قبل طواف سے انکار

datetime 3  مئی‬‮  2017 |

ایک طویل عرصہ کے بعد کسی مسلمان کو طوافِ کعبہ کا موقع ملے تو یہی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اس سعادت اور غنیمت موقع کو اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔مگر معروف خلیفہ اور دوہرے دامادِ رسول ﷺ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے ہی موقعہ سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے

کہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمانے کے چھ سال بعد (6ء) میں جب نبی رحمت ﷺ اپنے چودہ سو صحابہ رضی اللہ عنہم کے ہمراہ بیت اللہ کی زیارت،طواف اور عمرہ کی غرض سے مکہ مکرمہ کے قریب پہنچے تو اہلِ مکہ نے حدیبیہ کے مقام پر حضور ﷺ کو روک دیا۔اس موقع پر قریشِ مکہ سے بات چیت اور آمد نبویﷺ کی غرض و غایت سے آگاہ کرنے کے لیے حضور ﷺ نے حضور عمر رضی اللہ عنہ کے مشورہ پر اہلِ مکہ کے ہاں سفیر بنا کر بھیجا تو انہوں نے حضور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو بیت اللہ کا طواف کرنے کی اجازت دے دی ۔مگر حضور ﷺ کو اجازت دینے پر رضامند نہ ہوئے۔حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اس چیز کو بے ادبی تصور فرماتے ہوئے بیت اللہ کا طواف کرنے سے انکار کر دیا اور فرمایا: “میں اس وقت تک بیت اللہ کا طواف نہ کروں گا جب تک حضور ﷺ اس کا طواف نہیں فرما لیتے۔”(1) ادھر حدیبیہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی قسمت پر رشک کر رہے تھے کہ انہیں مکہ کے اندر جانے کا موقعہ مل گیا ہے،اب وہ جی بھر کر طواف کریں گے اور بیت اللہ کا دیدار کریں گے۔جان دوعالم ﷺ نے فرمایا:” وہ ہمارے بغیر طواف نہیں کرے گا،اگرچہ کتنا عرصہ ہی وہاں ٹھہرا رہے۔”(2) سبحان اللہ! اگر ایک طرف حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی محبت رسول ﷺ اور ادبِ رسول ﷺ مثالی تھا تو دوسری طرف ان کے محبوب آقاﷺ کا ان پر اعتماد بھی مثالی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…