اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور موچی

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

امام ابو حنیفہؒ کے پڑوس میں ایک موچی رہتا تھا، دن بھر کام کرتا اور رات کو گوشت یا مچھلی لا کر بھونتا اور کھا کر شراب کا شغل شروع کردیتا۔ جب سرور آتا تو نیند آنے تک یہ شعر بلند آواز میں گاتا رہتا:اضا عونی و أی فتی أضاعوا۔لیوم کریھۃ و سداد ٹغر(انہوں نے مجھے ضائع کر دیا اور کیسے جوان کو ضائع کیا، جو مصیبت کے دن اور سرحد کی حفاظت میں کام آتا)۔

امام ابو حنیفہؒ ساری رات نماز پڑھتے تھے، کئی راتوں تک اس کی آواز نہ آئی تو لوگوں سے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ معلوم ہوا کہ اسے پولیس لے گئی اور وہ جیل میں ہے۔ امام صاحب فجر کی نماز پڑھ کر اپنے خچر پر گورنر کے پاس پہنچے۔ امیر کو معلوم ہوا تو اس نے کہا کہ ’’انہیں سوار حالت ہی میں اندر آنے دو اور جب خچر فرش پر آ جائے تب وہ اتریں۔‘‘گورنر نے اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور تشریف آوری کا سبب دریافت کیا۔ فرمایا کہ ’’میرے ایک پڑوسی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، آپ اسے رہا فرما دیں۔‘‘گورنر نے کہا ’’نہ صرف وہ بلکہ اس رات سے آج تک جتنے لوگ گرفتار ہوئے ہیں، میں ان سب کی رہائی کا حکم دیتا ہوں۔‘‘امام ابو حنیفہؒ اپنے خچر پر واپس ہوئے۔ موچی پیچھے پیچھے چل رہا تھا۔ منزل پر پہنچ کر امام صاحب موچی کے پاس گئے اور دریافت کیا ’’کیا ہم نے تمہیں ضائع کر دیا؟‘‘اس نے جواب دیا ’’نہیں، بلکہ حفاظت کی اور پڑوسی کا حق ادا کیا ہے۔ اللہ آپ کوجزائے خیر دے۔‘‘ اور اسی وقت سے موچی نے توبہ کرکے اپنی زندگی بدل دی۔

پردہ
ایک مرتبہ سر محمد شفیع کے ہاں کسی تقریب میں ’’بمع فیملی‘‘ مدعو تھے لیکن علامہ تنہا گئے سر شفیع نے پوچھا۔ ’’بیگم صاحبہ کو کیوں نہیں لائے؟‘‘اس نے جواب دیا کہ ’’وہ پردہ کی پابند ہیں۔‘‘سر شفیع نے کہا۔ ’’یہاں زنانہ میں قیام فرما سکتی ہیں؟‘‘علامہ نے جواب میں کہا۔ ’’بے پردہ زنانے بھی ایسے ہوتے ہیں۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…