اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

تنگ حال کے ساتھ نیک سلوک کا صلہ

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہؐ مسجد میں یہ کہتے ہوئے داخل ہوئے۔ ’’تم میں سے کون پسند کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی گرمی اور شدت سے محفوظ رکھیں؟‘‘یہ بات آپؐ نے تین مرتبہ دہرائی تو سب نے کہا۔ ’’ہم سب یہ پسند کریں گے یا رسول اللہؐ۔‘‘تو فرمایا۔ ’’جس نے کسی تنگ حال کو مہلت دی یا اس کی تنگی دور کر دی،

اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی گرمی سے محفوظ رکھیں گے۔‘‘
اخلاق کا بگاڑ پسند نہیں
خلیفہ مامون الرشید، قاضی یحییٰ بن اکثم کی بہت قدر کرتا تھا۔ وہ دن یا رات کے کسی حصے میں مامون کے پاس آئیں تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہ تھی۔ ایک مرتبہ قاضی یحییٰ نے مامون کے پاس رات گزاری۔ گفتگو کرتے ہوئے کافی رات گزر گئی مامون کو پیاس محسوس ہوئی۔ اس نے آواز دی: ’’یا غلام!‘‘دو تین بار آواز دینے کے بعد ایک ترکی غلام آیا اور اس نے تیز لہجے میں کہا ’’کیا لگا رکھا ہے یا غلام یا غلام۔ نہ خود سوتے ہیں نہ ہمیں سونے دیتے ہیں۔‘‘غلام کے جانے کے بعد مامون نے قاضی یحییٰ سے کہا کہ ان کے ساتھ اگر نرمی برتی جائے تو ان کے اخلاق بگڑ جاتے ہیں اور اگر سختی برتی جائے تو یہ ٹھیک رہتے ہیں، لیکن ہمارے اخلاق بگڑ جاتے ہیں۔ لیکن میں یہ نہیں کر سکتا کہ ان کے اخلاق درست کرنے کے لیے اپنے اخلاق بگاڑ لوں۔‘‘

بڑھیا کی بددعا
وہب بن منبہؒ کہتے ہیں کہ کسی ظالم بادشاہ نے شاندار محل بنوایا۔ ایک مفلس بڑھیا آئی اور اس نے محل کے پہلو میں اپنی کٹیا بنا لی۔ جس میں سکون سے رہتی تھی۔ ایک مرتبہ ظالم بادشاہ نے سوار ہو کر محل کے اردگرد چکر لگایا تو اسے بڑھیا کی کٹیا نظر آئی۔ اس نے پوچھا ’’یہ کس کی ہے؟‘‘کہا گیا کہ ’’یہ ایک بڑھیا کی ہے اور وہ اس میں رہتی ہے۔‘‘

چنانچہ اس نے حکم دیا کہ ’’اسے گرا دو۔‘‘لہٰذا اسے گرا دیا گیا۔ جب بڑھیا واپس آئی تو اپنی منہدم کٹیا دیکھ کر پوچھا کہ ’’اسے کس نے گرایا ہے؟‘‘ لوگوں نے کہا ’’اسے بادشاہ نے دیکھا اور گرا دیا۔‘‘تب بڑھیا نے آسمان کی طرف سر اٹھایا اور کہا ’’اے اللہ! اگر میں حاضر نہیں تھی تو، تو کہاں تھا؟‘‘اللہ تعالیٰ نے جبرائیل علیہ السلام کو حکم دیا کہ ’’محل کو اس کے رہنے والوں پر الٹ دو۔‘‘ اور ایسا ہی کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…