اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں اپنا حج ہدیہ کرتا ہوں

datetime 2  مئی‬‮  2017 |

علی بن الموفق فرماتے ہیں کہ میں نے پچاس سے زائد حج کیے اور میں نے اس کا ثواب نبی کریمؐ، ابوبکر صدیقؓ، عمر فاروقؓ ، عثمان غنیؓ اور علی بن طالب رضی اللہ عنہم اور اپنے والدین کو بخش دیا اور صرف ایک حج میرے پاس باقی رہا۔ ایک مرتبہ حج کے درمیان میں نے میدان عرفات میں حاجیوں کو دیکھا اور ان کی چیخ و پکار اور ان کے گڑگڑانے نے مجھ پر ایک کیفیت طاری کر دی۔

میں نے دعا کی کہ اے اللہ اگر ان لوگوں میں کوئی ایک ایسا انسان ہو جس کا حج قبول نہیں تو میں اپنا حج اس کوہدیہ کرتا ہوں۔ میرے حج کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیجئے۔پھر میں نے مزدلفہ میں رات بسر کی۔ میں نے خواب میں اللہ تعالیٰ کی زیارت کی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’اے اعلی بن الموفق کیا تو مجھ پر سخاوت کرتا ہے۔ میں نے تمام اہل موقف (عرفات میں جمع ہونے والے لوگ) اور اتنی تعداد میں اور لوگوں کو بخش دیا اور ہر شخص کی سفارش اس کے گھر والوں اور اس کے دوستوں اور اس کے پڑوسیوں کے بارے میں قبول کر لی کیوں کہ میں ہی اہل التقویٰ اور اہل المغفرہ ہوں۔‘‘
تقریر کرنے کا فن بہت آسان ہے
تقریر کے متعلق آپ کی جدوجہد بہت مناسب ہے۔ زبان کھلنے کے لیے میں دعا کرتا ہوں۔ آپ عالی ہمتی کے ساتھ شروع کر دیجئے۔ چھوٹے مجمعوں سے خود بخود کھڑے ہو جایا کیجئے۔ تقریر کرنے سے پہلے سات مرتبہ سبحانک لاعلم لنا الا ما عملتنا انک انت العزیز الحکیم اور رب اشرع لی صدری ویسرلی امری و احلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی پڑھ کر سینہ پر دم کر لیا کریں۔ انشاء اللہ اعانت خداوندی شامل حال ہو گی۔نیز خالی کمرہ بند کرکے تصور کرتے ہوئے کہ مجمع حاضر ہے، کچھ دنوں تقریر کرنے کی مشق کیجئے۔

نواب مہدی علی خان مرحوم نے اسی طرح مشق کی تھی۔ اپنے زمانے میں اعلیٰ درجہ کے مقرر شمار کیے جانے لگے تھے۔ اثنائے تقریر میں کسی سے مرعوب نہ ہوئے، خواہ کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو۔ البتہ مضامین کا غور سے مطالعہ کیجئے اور جس موضوع پر تقریر کرنی ہو گی اگر ممکن ہو تو پہلے تنہائی میں دو تین مرتبہ یاکم از کم ایک مرتبہ تقریر کر لیاکئجے۔

چرچل آج تک ایسا ہی کرتا ہے۔ زبان جہاں تک ہو عام فہم استعمال کیجئے اور جو لوگ الفاظ کی چمک دمک کی طرف جاتے ہیں، میرے خیال میں غلطی میں مبتلا ہیں۔ ہاں نیت کی درستی ضروری ہے۔ جو کہ واقعہ میں مشکل کام ہے۔ اپنی تقریر کی شہرت، لوگوں کی واہ واہ، ریا و سمعہ وغیرہ مقصود نہ ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعانت ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…