اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

معافی عزت بڑھا دیتی ھے

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولید،عبدالرحمن عوف،ابوذر غفاری اور حضرت بلال رضوان اللہ علیہم اجمعین آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ کسی بات کے جواب میں حضرت ابوذرؓ نے کہا کہ یہ کام ایسے کرنا چاھئے۔۔۔۔جواب میں حضرت بلالؓ نے کہا۔۔نہیں ایسے کرنا غلط ہے۔۔۔! حضرت ابوذرؓ نے کہا۔۔۔اوہ کالے انسان کے بیٹے تم میری بات کو غلط کہتے ہو۔۔۔۔!

حضرت بلالؓ غصے کی حالت میں اٹھے اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کو ابوذرؓ کی شکایت کی۔۔آپﷺ یہ سن کر سخت غصے ہوگئے۔۔ادھر حضرت ابوذرؓ بھی آپﷺ کے دربار میں حاضر ہوگئے۔۔آپﷺ نے انہیں دیکھ کر فرمایا؛ ابوذرؓ تم نے بلال کو ان کی ماں کی وجہ سے عار دلائی،کیاتمہارے اندر جاہلیت کی سی خصلت ہے؟؟؟ حضرت ابوذرؓ یہ سن کر رونے لگ گئے۔۔۔کہنے لگے یارسول اللہ ﷺ اللہ سے میری اس خطا پر مغفرت طلب کردیجئے۔۔۔پھر مسجد سے روتے ہوئے نکل گئے۔۔راستے میں انہوں نے حضرت بلالؓ کو جاتے ہوئے دیکھا تو ان کے راستے میں اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا۔۔۔کہنے لگے بلالؓ! اللہ کی قسم میں اپنا چہرہ مٹی سے اس وقت تک نہیں اٹھاؤں گا جب تک آپ اپنا پاؤں رکھ کر اس پر سے نہ گزرجائیں۔۔تم معزز ہو اور میں گھٹیا!!حضرت بلال رضی اللہ عنہ یہ دیکھ کر رونے لگ گئے،کہنے لگے ؛ اللہ کی قسم میں اس چہرے پر کیسے پاؤں رکھنے کا سوچ سکتا ہوں جو صرف اللہ کے لیے سجدہ ریز ہوتا ہے۔۔۔ پھر دونوں کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو گلے ملے اور راضی ہوگئے۔۔۔۔۔آج ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو دوسروں کے ساتھ بیسیوں دفعہ برا سلوک کرتے ہیں۔۔۔لیکن مجال ہے کہ کبھی ان سے معذرت کی ہو۔۔۔کتنے لوگ ہیں جو جان بوجھ کر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں،ان کے دل زخمی کرتے ہیں لیکن پھر بھی نادم یا شرمندہ ہو کر اس سے معافی نہیں مانگتے۔۔۔ غلطی انسان ہی کرتے ہیں۔۔۔۔مگر غلطی پر انسان کبھی اتراتے نہیں۔۔۔غلطی پر معافی مانگنے سے آپ کی عزت کم نہیں،بلکہ مزید آپ کی عزت بڑھ جاتی۔۔۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…