اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئن اسٹائن کا ڈرائیور

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

یہ ان دنوں کی بات ہے جب پچھلی صدی کے سب سے بڑے سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن اپنی مشہورِ زمانہ تھیوری E=MC (Power)2سے متعلق لیکچر دینے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں جایا کرتے تھے۔ ایسے ہی ایک دن ایک کالج کی طرف رواں دواں آئن اسٹائن سے ان کے ڈرائیور نے کہا

“سر آپ کا یہ لیکچر میں اتنی بار سن چکا ہوں کہ مجھے اب لفظ بہ لفظ زبانی یاد ہو گیا ہے۔ اب تو میں بھی لیکچر دے سکتا ہوں۔” “اچھا چلو ایسی بات ہے تو اب جس کالج کی جانب جا رہے ہیں وہ مجھے شکل سے نہیں پہچانتے وہاں تم آئن اسٹائن بن کر لیکچر دینا۔ آئن اسٹائن نے اپنے ڈرائیور کو اجازت دے دی اور اس کالج میں آئن اسٹائن کے ڈرائیور نے ایک بھرپور لیکچر دیا جس میں ایک بھی غلطی نہیں کی۔ لیکچر کے بعد جب وہ واپسی کے لیے روانہ ہونے لگے تو ایک پروفیسر نے ایک نہایت مشکل سوال داغ دیا اور اس سوال کا مقصد علم حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے تئیں آئن اسٹائن کو ذلیل کرنا تھا۔ اس نے یہ سوال ڈرائیور کو آئن اسٹائن سمجھ کر ڈرائیور سے کیا۔ سوال سن کر ڈرائیور نے کہا اتنا آسان سوال۔ میں تو حیران ہوں آپ نے اتنا آسان سوال پوچھا ہی کیوں؟ یہ تو اتنا آسان سوال ہے کہ اس کا جواب تو میرا ڈرائیور بھی دے سکتا ہے۔ ساتھ ہی ڈرائیور نے آئن اسٹائن کو جواب دینے کا اشارہ کیا۔ آئن اسٹائن جو کہ ڈرائیور کے روپ میں تھا۔ اس نے پروفیسر کو مفصل جواب دیا۔ جس سے پروفیسر بہت زیادہ شرمندہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…