اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

آپ نے اکثر یہ کہاوت سنی ہوگی کہ کوئی کسی کو کہتا ہے کہ ابھی دیکھتے ہیں “دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی” ہوجائے گا اس کہاوت کا مطلب ہے کہ “انصاف ہونا” اور یہ ایسے موقع پر کہی جاتی ہے جب سچ اور جھوٹ الگ الگ ہوجائیں اور کسی کو اس کے اچھے یا برے کام کا بدلہ مل جائے- اس کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ایک گوالا بڑا ہی بے ایمان تھا اور دودھ میں پانی ملا کر بیچا کرتا تھا

اور بہت جلد اس نے اچھے خاصے پیسے جمع کر لئے تھے- ایک روز اس نے ساری جمع کی ہوئی رقم ایک تھیلی میں ڈالی اور اپنے گاوں کی طرف چل پڑا- گرمی نے شدت پکڑی ہوئی تھی وہ دودھ والا سر سے پاوں تک پسینہ پسینہ ہو چکا تھا، اس دودھ والے کے راستے میں ایک دریا تھا اس نے سوچا چلو نہا لیتے ہیں پیسوں کی تھیلی اس نے ایک درخت کے نیچی رکھی اس کے اوپر کپڑے رکھ دئے اور لنگوٹ کس کر پانی میں کود پڑا اس علاقے میں بندر بہت پائے جاتے تھے، اتفاق سے اس درخت کے اوپر بیٹھا ایک بندر یہ سارا ماجرا دیکھ رہا تھا، دودھ والے کے پانی میں جاتے ہی بندر درخت سے اتر کے پیسوں والی تھیلی اٹھا کر پھر سے درخت پر چڑھ گیا- دودھ والا پانی سے نکلا اور بندر کو ڈرانے لگا لیکن بندر اس تھیلی میں سے روپے ایک ایک کر کے ہوا میں اڑانے لگا، وہ درخت جو کہ دریا کے کنارے کے بہت قریب تھا جس سے روپے پانی میں بھی گرنے لگے، دودھ والے نے پیسوں کو پکڑنے کی بہت کوشش کی، مگر آدھے روپے پھر بھی پانی میں جا گرے- وہاں سے گزرنے والے لوگ جو دودھ والے کی بے ایمانی سے واقف تھے وہ لوگ یہ تماشہ دیکھنے جمع ہو گئے تھے اور دودھ والے کی چیخ و پکار سن کر یہ کہنے لگے کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا مطلب دودھ والے نے جو آدھے پیسے دودھ میں پانی ملا کر جمع کئے وہ سب پانی میں مل گئے، اس طرح یہ کہاوت مشہور ہو گئی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…