اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کتنا غصہ آتاہے؟

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

سیدنا حسینؓ کا واقعہ ہے کہ گھر میں مہمان آئے، باندی کو حکم دیا کہ کچھ پیش کیجئے، شوربے کا ایک پیالہ تھا وہ گرم کرکے لے آئی، جب گرم کرکے لے آئی، دروازے سے داخل ہونے لگی تو قدرتاً دیکھ کہیں رہی تھی اور قدم کہیں اٹھا رہی تھی، اچانک پاؤں اٹکا تو شوربے کا پیالہ آپؓ کے جسم مبارک پر آ گرا، اب جب گرم گرم شوربا گرے تو بدن جلتا ہے اور کتنی تکلیف ہوتی ہے؟ کتنا غصہ آتاہے؟

تو آپ نے غصے کے ساتھ باندی کی طرف دیکھا کہ اتنی Careless (غیر ذمہ دار) ہے۔تو آخر وہ بھی اسی گھر کی باندی تھی پہچان گئی کہ طبیعت میں جلال ہے جیسے ہی انہوں نے اس کی طرف دیکھا تو اس نے آگے سے قرآن کی یہ آیت پڑھی، کہنے لگی:والکاظمین الغیظ’’غصے کو پی جانے والے‘‘قرآن مجید میں ایمان والوں کی کچھ خوبیاں پروردگار نے گنوائیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ ’’غصے کو پی جانے والے‘‘ تو جب اس نے یہ الفاظ کہے تو آپؓ نے فوراً اپنے غصے کو کنٹرول کیا اور اس کی طرف مسکرا کر دیکھا توپھر اس نے اگلے الفاظ پڑھ دئیے:والعافین عن الناس۔’’لوگوں کو معاف کر دینے والے‘‘آپؓ نے فرمایا: اچھا چلو میں نے تیری غلطی کو معاف کر دیا، تو اس نے اگلے الفاظ بھی کہہ دیے: واللہ یحب المحسنین’’اور اللہ نیکوکاروں کو پسند فرماتے ہیں‘‘آپ نے فرمایا: جا میں نے تجھے اللہ کے راستے میں آزاد کر دیا۔کہاں اتنا غصہ ہے کہ اسے سزا دی جائے اور کہاں قرآن کریم کے دو الفاظ سنتے ہیں تو اپنے آپ کو اس قدر بدل ڈالتے ہی کہ جس کو سزا دینی تھی اس کو اللہ رب العزت کے راستے میں آزاد کر دیا۔نوٹ: اس قسم کے واقعات چند بزرگوں سے منقول ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…