اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کاغذ کا ٹکڑا

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

قیامت کے دن میری امت کے ایک بندے کو پیش کیا جائے گا، اس کے گناہوں کے ننانوے دفتر ہوں گے ان میں سے ایک ایک دفتر اتنا بڑا ہو گا کہ جہاں تک نگاہ جائے گی وہ دفتر نظر آئے گا، اس سے یہ کہا جائے گا کہ یہ جو تیرے گناہ لکھے ہوئے ہیں ان کرتوتوں میں سے تو کسی کا انکار کرتا ہے؟

تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں انکار نہیں کرتا، میں نے خطائیں کی ہیں، اس سے پوچھا جائے گا: کیا تمہارے اوپر میرے لکھنے والے فرشتوں نے کوئی ظلم کیا؟ (کیا کچھ زیادہ لکھ دیا ہے) وہ کہے گا: نہیں، اے پروردگار! نہیں، کہا جائے گا، کیا اللہ نے تیرے اوپر ظلم کیا؟ وہ بندہ اس بات کو سن کر ڈر جائے گا، وہ کہے گا: اے پروردگار، نہیں، آپ نے ظلم نہیں کیا (میں نے ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑیاں ماری تھیں) اس سے کہا جائے گا، البتہ تیری ایک نیکی ہمارے پاس ہے اور آج کے دن تیرے اوپر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا، کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالا جائے گا جس پر کلمۂ شہادت لکھا ہوگا، پھر وہ بندہ پوچھے گا: اے پروردگار! گناہوں کے اتنے دفتروں کے مقابلے میں یہ کاغذ کا چھوٹا سا ٹکڑا کیا وقعت رکھتا ہے؟ اس سے کہا جائے گا، تمہارے اوپر ظلم نہیں کیا جائے گا، ایک پلڑے میں اس کے گناہوں کے ننانوے دفتروں کو رکھا جائے گا اورکاغذ کے اس ٹکڑے کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے گا، گناہ ہلکے ہو جائیں گے اور وہ کاغذ کے ٹکڑے والا پلڑا بھاری ہو جائے گا، پھر اس سے کاہ جائے گا تم پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا، کاغذا کا ٹکڑا اس لیے بھاری ہو جائے گا کہ اللہ کے نام سے کوئی چیز وزنی نہیں ہو سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…