اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

قسمت کا کھیل

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

احمد امین عربی کے بہت بڑے ادیب تھے۔ مڈل کلاس گھرانے سے ان کا تعلق تھا اور دینی مزاج کے حامل تھے۔ جبہ وعمامہ کا استعمال کرتے تھے۔ گویا ہماری زبان میں ’’مولویانہ‘‘ لباس زیب تن کرتے تھے۔ اس وقت مصر کی طرز معاشرت مائل بہ انقلاب تھی۔ انگریزی تہذیب سے لوگ متاثر ہورہے تھے۔ عربیت میں غربیت کا امتزاج ہورہا تھا۔

جس طرح ہمارے معاشرے میں انگریزی تہذیب وتمدن سے متاثر گھرانے اس’’ مولویانہ لباس‘‘ کے نوجوانوں سے شادی بیاہ پسند نہیں کرتے ۔ اسی طرح احمد امین کے رشتے کے لیے کئی جگہ باتیں ہوئیں لیکن ہر جگہ ان کا جبہ وعمامہ ان کی شادی کی راہ میں حائل ہوگیا۔ احمد امین نے اپنی سرگزشت ’’حیاتی‘‘ میں لکھا ہے کہ ایک جگہ میرا رشتہ ہوا۔ انہوں نے مجھے پسند کرنے سے قبل مجھے دیکھنا چاہا۔ میں جب ان کے یہاں گیا تو میں نے ہاتھ میں انگریزی کی ایک کتاب لی۔ اور ان سے بات چیت کرتے وقت انگریزی کے کئی الفاظ بھی استعما ل کیے۔ جس سے معلوم ہوا کہ میں نرا ’’مولوی‘‘ نہیں ہوں بلکہ میں ایک’’ پڑھا لکھا‘‘ انسان ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کے بعد ان کی گفتگو سے مجھے لگا کہ وہ میرے رشتے سے راضی ہیں۔ اتنے میں لڑکی نے کھڑکی سے میرا عمامہ دیکھا تو گھبرا گئی اور مجھ سے شادی کے لیے کسی صورت تیار نہ ہوئی۔ بعد میں اس لڑکی کی ایک ایسے نوجوان سے شادی ہوئی جو کسی منسٹری میں کلرک تھا مگر نشہ باز تھا۔ دونوں کی ان بن ہوگئی۔ اس نے لڑکی کو طلاق دے دیا۔ لڑکی نے اپنے نان ونفقہ کے لیے کورٹ میں مقدمہ کردیا۔ جس کورٹ میں وہ مقدمہ لے کر گئی اس کورٹ کا میں اس وقت جج تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…