اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیا ان میں برکت ہوگی؟

datetime 25  اپریل‬‮  2017 |

ایک نوجوان نے اپنے ماں باپ کی بہت خدمت کی، جب والدین فوت ہو گئے تو کچھ دنوں کے بعد خواب میں ایک آدمی کو دیکھا، اس نے کہا تم نے والدین کی بڑی خدمت کی ہے، اب تجھے انعام ملے گا، فلاں پتھر کے نیچے سو دینار پڑے ہیں جا کر اٹھا لو، وہ نوجوان سمجھدار تھا، اس نے پوچھا: کیا ان میں برکت بھی ہوگی؟ اس نے جواب دیا اس میں برکت نہیں ہوگی، اس نے کہا: پھر میں نہیں اٹھاتا،

جب صبح کو اٹھ کر بیوی کو بتایا تو وہ کہنے لگی: ٹھیک ہے تم نہ لینا لیکن جا کر دیکھو تو سہی کہ دینار پڑے بھی ہیں یا نہیں؟ اس نے کہا: جب لینے نہیں تو پھر میں جا کردیکھتا بھی نہیں، دوسری رات پھر اسے خواب میں کہاگیا کہ فلاں جگہ پر دس دینار پڑے ہیں اٹھا لو! اس نے پھر وہی سوال کیا کہ کیا ان میں برکت ہوگی؟ جواب ملا کہ برکت نہیں ہوگی، اس نے کہا: میں یہ دس دینار بھی نہیں لیتا، جب بیوی کو بتایا تو وہ کہنے لگی کہ پہلے سو دینار تو چھوڑ دیے تھے، اب دس رہ گئے ہیں وہ تو اٹھا لو، اس نے جواب دیا کہ جب ان میں برکت نہیں تو پھر میں بھی نہیں لیتا، تیسری رات پھر اسی طرح خواب آیا، اسے کہا گیا کہ تو نے اپنے والدین کو خدمت کرکے خوش کر دیاتھا، اس کے صلے میں ہم آپ کو ایک دینار دیتے ہیں، اس نے پوچھا: اس میں برکت ہو گی؟ جواب ملا، ہاں ہوگی، جب وہ نوجوان صبح کوبیدار ہوا تو اس نے اس پتھر کے نیچے سے ایک دینار اٹھا لیا، واپسی پر اس کے دل میں خوشی کے جذبات تھے، اس نے سوچا کہ آج میں مچھلی لے جاتا ہوں، اس کے کباب بنا کر کھائیں گے، چنانچہ جب وہ مچھلی لے کر گھر آیا اور بیوی نے اسے کاٹا تو اس کے اندر سے ایک ایسا قیمتی ہیرا نکلا کہ جب اسے بازار میں جا کر بیچا تو اس بندے کی پوری زندگی کا خرچا نکل آیا۔ ’’و یرزقہ من حیث لایحتسب‘‘۔ (الطلاق:3)

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…