اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک زریں نصیحت

datetime 24  اپریل‬‮  2017 |

ایک نابینا کو رات میں پانی لانے کی ضرورت پڑ گئی، کہیں دور سے اس نے پانی کاگھڑا اپنے سر پر رکھا اور لاتے ہوئے اس نے ایک ہاتھ میں چراغ جلا کر پکڑا ہوا تھا اب دیکھنے والے بڑے حیران تھے، کہنے لگے آپ تو نابینا ہو، آپ کو اس روشنی سے فائدہ تو کوئی نہیں،

آپ تو اپنے اندازے کے مطابق راستوں کے اوپر چلتے ہو تو آپ کو تو روشنی کی ضرورت ہی نہیں، اس نے کہا بالکل ٹھیک ہے، مجھے روشنی کی ضرورت نہیں لیکن رات کا اندھیرا ہے، آنکھوں والے جب اندھیرے میں چلتے ہیں تو ان کو صحیح پتہ نہیں چلتا، میں نے چراغ جلا کر اس لیے پکڑ لیا کہ کہیں کوئی آنکھوں والا مجھ سے نہ ٹکرائے اور اس کی وجہ سے میرا گھڑا نہ ٹوٹ جائے۔اندھا کتناسمجھ دار تھا کہ اس نے چراغ اس لیے پکڑاتھا کہ دوسرے لوگ راستے کو دیکھیں اور مجھ سے نہ ٹکرائیں، اس لیے کہ اگر ٹکرائیں گے تو نقصان تومیرا ہو گا، جوان عورت کو بھی یہی سوچ رکھنی چاہیے اگر میں بے پردہ باہر نکلی، اگر کسی غیر محرم نے دیکھ لیا اوراس کی نظر میں فطور آ گیا، اگر میں نے کسی کے ساتھ تنہائی میں باتیں کیں، اگر میں نے کسی کے ساتھ ٹیلی فون پر باتیں کرنا شروع کردیں اور ذرا سا بھی کسی کو موقع دیاتو عزت تو میری خراب ہو گی، دنیا کی بھی بدنامی اور اللہ کے ہاں کی بھی ناراضگی اور میں اس جہاد میں پھر ناکام ہو جاؤں گی، اپنے رب کو کیا منہ دکھاؤں گی، اس لیے اس کو ان باتوں کا خیال رکھناچاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…