اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حرام محبت

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

چنانچہ ایک نوجوان تھا، اس کا دل ایک باندی سے لگ گیا اس کی تلاش میں رہنے لگا کہ مجھے کوئی موقع ملے تاکہ صورت حال بتا سکوں، ایک دن وہ کام کرنے کے لیے نکلی، راستے میں مل گئی، اس نے اسے روکا اور کہا کہ دیکھو میرے دل میں تمہارے ساتھ ایسا تعلق ہو گیاہے کہ میں تمہاری بغیر نہیں رہ سکتا،

میں تم سے ملنا چاہتا ہوں، اس کے جواب میں اس نیک خاوتن نے کہا کہ دیکھو! تم کو جتنی محبت مجھ سے ہے مجھے اس سے زیادہ محبت تجھ سے ہے لیکن میں اللہ رب العزت سے ڈرتی ہوں ایسے اخلاص کے ساتھ اس نے بات کی کہ اس کے دل کی دنیا بدل گئی، سوچنے لگا کہ اس حرام محبت کو چھوڑو اور چلو علم حاصل کریں، نیکی اور تقویٰ والی زندگی گزاریں، چنانچہ جس بستی میں جدھر علماء رہتے تھے وہاں جانے لگا، راستے میں ایک بڑے میاں مل گئے، باتوں سے پتہ چلا کہ دونوں کو قریب قریب جانا ہے، فیصلہ کیاکہ ساتھ سفر کرتے ہیں، اللہ کی شان! گرمی کا دن تھا، چلچلاتی دھوپ تھی، مگر بادل نے سایہ کر دیا، نوجوان سوچنے لگا کہ بڑے میاں کی برکت سے سایہ ہے اور بڑے میاں سمجھتے رہے کہ میری وجہ سے نوجوان پے سایہ ہے، چلتے گئے، اللہ کی شان کہ جہاں راستے الگ ہونے تھے، تو کیادیکھا کہ بادل نوجوان کے ساتھ سایہ کر رہاہے، تو بڑے میاں نے کہا، نوجوان تیرا کون سا عمل اللہ کو پسند آیا کہ اللہ نے تجھے یہ نعمت عطا فرمائی؟ اس نے کہامیں تو گناہ گار ہوں اورتوبہ کی نیت سے چل پڑا ہوں، لیکن میرا اللہ کتنا قدرداں، کتنا مہربان ہے کہ اس نے مجھے آخرت کی گرمی سے بچاناتو تھا ہی، توبہ کی برکت سے دنیا کی گرمی سے بھی مجھے بچانے کا انتظام کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…