اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

پانی کا پیالہ

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

بنی اسرائیل کا ایک عبادت گزار تھا، اس نے پانچ سو سال تک اللہ کی عبادت کی، اس کو اللہ رب العزت کے حضور پیش کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اس کو میری رحمت سے جنت میں داخل کر دو، وہ کہے گا: اللہ! میں نے تو پانچ سو سال عبادت بھی کی ہوئی ہے،

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: اچھا! اب اس بندے کو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت سے پیاس لگا دیں گے، اس کی وہ پیاس برداشت سے باہر ہو جائے گی، وہ ادھر ادھر پانی تلاش کرے گا، اس اضطراب کی حالت میں ایک فرشتہ پانی کا پیالہ لے کر اس کے سامنے آئے گا، وہ پانی دیکھ کر اپنے بس میں نہیں رہے گا، کہے گا، پانی دے دو، فرشتہ کہے گا: اس کے بدلے میں قیمت ادا کرو، پوچھے گا: کتنی قیمت؟ فرشتہ کہے گا: اتنے سال کی نیکیاں، وہ کہے گا، نہیں، پھر فرشتہ کہے گا، اتنے سال کی نیکیاں، ادھر پیاس بڑھتی جائے گی اور فرشتہ نہیں نہیں کہتا رہے گا، حتیٰ کہ کرتے کرتے ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ یہ کہے گا کہ میں پانچ سو سال کی عبادت کی نیکیاں دیتا ہوں مجھے پانی کا ایک پیالہ پینے دو، تب پروردگار فرمائیں گے، میرے بندے! تیرے پانچ سو سال کی نیکیاں میرے پانی کے ایک پیالے کی قیمت نہ بن سکیں اور تو نے تو زندگی میں کتنے پیالے پانی پیا تھا، تو نے نعمتیں استعمال کی تھیں؟ تو کیسے کہہ سکتا ہے کہ تو نے میری نعمتوں کا حق ادا کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…