اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریڈی میڈوہ بھی ہوم ڈلیوری کیساتھ

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

مشہور لکھاری مستنصر حسین تارڑ ایک واقعہ لکھتے ہیں کہ جس طرح گھریلو کھانوں کی جگہ فاسٹ فوڈز نے لے رکھی ہے اسی طرح عبادات اور تلاوت کلام پاک کی جگہ مختصر آرام دہ وظائف نے لے رکھی ہے ۔ ہمارے بچے کہنا نہیں مانتے۔ کاروبار میں برکت نہیں ہے۔ گھر میں جو پیسہ آتا ہے سمجھ نہیں آتی کہاں جاتا ہے، اولاد ضدی ہو گئ ہے، گھر میں آئے روز کوئی نا کوئی بیمار ہو رہا ہے۔

کوئی نا کوئی پریشانی آجاتی ہے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالو وہیں رکاوٹ۔ کام بنتے بنتے رہ جاتے ہیں۔ ناجانے بیسیوں مسائل ہر گھر میں موجود ہیں اور ان کے اسباب بھی ہمارے آس پاس ہی ہیں لیکن ہم انہیں سیریس نہیں لیتے یا پھر انہیں اسباب ہی نہیں سمجھتے۔ مثال کے طور پر بنکوں سے قرضے لینا۔ اوپر (رشوت) کی کمائی کھانا، ایک دوسرے کی ترقی دیکھ کر حسد اور دعا دیئے بغیر جھوٹی تعریف کرنا ( نظر لگنے کا سبب )، نماز نا پڑھنے کی نحوست ہمارے گھروں میں ہمارے کاروبار میں۔ ہفتوں قرآن نا کھولنا۔ یہ سارے اسباب ہیں ان پریشانیوں کے جو آئی روز ہمارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں لیکن اس میں بھی ہمیں ریڈی میڈ وظیفہ چاہئے جس کا تعلق نا نماز سے ہو، نا سود سے روک تھام ہو، نا رشوت کی ممانعت سے لیس ہو ، نا ہی قرآن کھولنا پڑھے بس کوئی آسان سا وظیفہ مل جائے تو چار چاند لگ جائیں۔ ایک دفعہ کسی صاحب کا فون آیا اور گھریلو مسائل بتا کر کہنے لگے کوئی وظیفہ بتائیں۔ عرض کی میں کوئی پیر، عامل یا شیخ تو ہوں نہیں ہاں البتہ کہیں پڑھا تھا کہ سورہ بقرہ اول تا آخر اہتمام سے پڑھی جائے اور پھر دعا کی جائے تو اللہ کے حکم سے خیر ہوتی ہے۔ وہ صاحب شاید دل ہی دل میں سورہ کوثر کیلئے کمر باندھ رہے تھے ، سورہ بقرہ کا نام سن کر گھبرا گئے اور کہا ان شاءاللہ میں پڑھوں گا۔ دو دن بعد پھر کال آئی ” کیا سورہ بقرہ ایک ہی دن پڑھنی ہے؟ کیا ایک ہی آدمی نے پڑھی یا گھر کے سارے افراد پڑھ سکتے ہیں؟ کیا صحن میں بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟

اچھا یہ بتائیں اگر درمیان میں باتیں کر لیں تو کیا دوبارہ شروع سےپڑھنی پڑھے گی؟( اس جیسے کئی توہمات) عرض کیا جیسے بھی پڑھیں بس اللہ کا نام لیکر پڑھ لیں ایک بار مکمل۔ پھر کچھ دن بعد کال آئی اور پھر سے سوالات ۔ مگر سورہ بقرہ وہیں کی وہیں کھڑی تھی۔ ( انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا ابھی تک ایک رکوع پڑھنے کی ہمت نا ہو سکی) اور وہی ہوا جسکا ڈر تھا ۔ آخر میں فرمانے لگے ” جناب اگر ممکن ہو تو آپ پڑھ دیں گے ہماری طرف سے؟ گویا ریڈی میڈ موصوف پڑھوانا چاہ رہے تھے وہ بھی ہوم ڈلیوری کیساتھ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…