اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد موراں والی

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

یہ مسجد اندرون شاہ عالمی دروازہ پاپڑ منڈی میں واقع ہے اس مسجد کو بنانے والی موراں طوائف تھی موراں طوائف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی محبوبہ تھی۔ جب سے اسکی دوستی مہاراجہ سے ہوئی روز بروز اسکے اختیارات بڑھتے چلے گئے حتی کہ اسکے نام کا سکہ جاری ہو گیا ۔موراں شاہی گز اور شاہی باٹ بھی رائج کر دئیے گئے ۔

دربار شاہی کا کام بھی اسی عورت کے مشورے اور تجویز کے بغیر انجام نہیں پاتا تھا اسکا حکم مہاراجہ سے زیادہ مضبوط تصور کیا جاتا تھا ۔موراں نے اپنے عروج اور اختیار کے وقت یہ یادگارِ زمانہ مسجد 1824 ء میں تعمیر کروائی ۔ یہ مسجد سر بازار پاپڑ منڈی بجانب شمال ایک بلند کرسی پر تقریبا ڈیڑھ منزل بنی ہوئی ہے جسکا زینہ چڑھ کر انسان اوپر تک جاتا ہے جسکے نیچے دکانیں بنی ہیں جسکا کرایہ مسجد کو ملتا ہے ۔اسکے اوپر دریچہ دار نشت گاہیں بنی ہیں جس میں مسجد کے درویش قیام پذیر رہتے تھے ۔ایک گوشے میں کنواں، غسل خانے اور ایک حجرہ بنے ہیں اس مسجد کی عمارت پختہ اینٹوں سے بنائی گئی ہے ۔چونے کے پلستر سے تین عالیشان محرابیں بنی ہیں۔ جس پر تین گنبد پختہ مقطع خوبصورت بنے ہیں ۔کلس جن پر سبز رنگ لگایا گیا ہے ۔جب مسجد بنی تو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جانب سے مسجد کے ا مام کے لئے مولانا غلام رسول کومقرر کیا گیا ۔اس مسجد و مدرسے کا بہت نام ہوا ملکوں سے لوگ یہاں درس پڑھنے آیا کرتے تھے ۔یہ سلسلہ سکھی دور تک جاری رہا ۔انگریزو ں کے وقت ختم ہو گیا ۔ اب اس مسجد کے گرد پر فیوم کی مارکیٹ ہے ۔اور اس مسجد کو موراں طوائف کی بجائے مسجد موراں والی کہا جاتا ہے اور یہی بورڈ مسجد پر لکھا ہے ۔جوکہ مسجد کی بانیہ کو فراموش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تاریخی غلطی بھی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…