اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ نے جہنم میں کیا دیکھا؟

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

حدیث پاک میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت علیؓ اپنے گھر تشریف لے گئے اور فاطمۃ الزہراؓ کو بتایا، فاطمہ! تین دن سے نبی کریمؐ پر عجیب کیفیت طاری ہے، اللہ کے نبیؐ نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں تشریف لاتے ہیں اور فوراً واپس چلے جاتے ہیں، کسی سے گفتگو نہیں کرتے، گھر جا کر بھی مصلے کے اوپر رہتے ہیں، وہاں بھی کسی سے گفتگو نہیں فرماتے اور مسلسل روتے جا رہے ہیں، آپ ان کی لاڈلی بیٹی ہیں،

لہٰذا آپ جا کر ان سے پوچھیں، نبی کریمؐ کی یہ کیفیت سن کرفاطمۃ الزہراؓ فوراً نبی کریمؐ کے پاس گئیں، جا کر دیکھا کہ نبی کریمؐ واقعی بہت غم زدہ ہیں۔ آپؓ نبی کریمؐ کے پاس جا کر بیٹھیں اور عرض کیا، ابا جان! ’’آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں؟‘‘ نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا، فاطمہ! مجھے خیال آ رہا ہے کہ جب میں نے معراج کی رات جہنم کو دیکھا تو میں نے اس میں کچھ عورتوں کو عذاب پاتے دیکھا، وہ نقشہ اس وقت میرے سامنے ہے اور اپنی امت کے غم میں رو رہا ہوں اور اللہ رب العزت سے اس کی مغفرت مانگ رہا ہوں۔ حضرت فاطمہؓ نے پوچھا، اے اللہ کے نبیؐ! آپ نے جہنم میں کیا دیکھا؟ اس کے جواب میں نبی کریمؐ نے چھے عورتوں کا تذکرہ کیا، آپؐ نے ارشاد فرمایا۔ میں نے ایک ایسی عورت کو دیکھا جو اپنی زبان کے ذریعہ لٹکی ہوئی تھی۔۔۔ آپ دیکھیں کہ زبان کتنی نازک ہوتی ہے، اگر بندہ تھوڑی سی پکڑ کر کھینچے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے اور وہ عورت اپنی زبان کے ذریعہ لٹک رہی تھی۔ جیسے قصائی کسی بکرے کے کان میں سوراخ کرکے سر کو کیل کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں، اسی طرح وہ پوری عورت جہنم کے اندر اپنی زبان کے ذریعہ لٹک رہی تھی۔ حضرت فاطمہؓ نے پوچھا، اے اللہ کے نبیؐ! وہ عورت کون تھی؟ فرمایا یہ وہ عورت تھی جو دوسروں کی غیبت کرتی تھی، طعنے دیتی تھی، اپنی زبان سے دوسروں کو ایذا پہنچاتی تھی، یوں اپنی زبان کو غلط استعمال کرتی تھی،

اس لیے اللہ تعالیٰ اس کو جہنم کی آگ میں فرائی کر رہے تھے۔ فرائی کرنے والے کیا کرتے ہیں؟ وہ اسی طرح پورے مرغے کو لٹکا دیتے ہیں اور وہ نیچے سے بھونا جا رہا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی ایسی عورت کو زبان کے ذریعہ سے لٹکا کرجہنم کی آگ میں بھونیں گے۔نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا، فاطمہ! میں نے ایک دوسری عورت کو دیکھا جس کے سینے کے دونوں پستان کے اندر ایک سلاخ ڈالی گئی تھی،

وہ اس طرح کہ ایک پستان کی ایک طرف سے سلاخ ڈالی گئی تھی اوراس پستان میں سے ہوتی ہوئی دوسرے پستان کے اندر سے گزر گئی تھی اور اس سلاخ کے سہارے اس عورت کو جہنم کی آگ کے اندر لٹکایا گیا تھا۔ اندازہ کریں کہ وہ کتنی تکلیف میں ہوگی۔ حضرت فاطمہؓ نے پوچھا، اے اللہ کے نبیؐ وہ عورت کون تھی؟ فرمایا وہ زانیہ عورت تھی جو اپنے آپ پر غیر مردوں کو قابو دیتی تھی۔

اللہ کے محبوبؐ نے تیسری عورت کے بارے میں فرمایا کہ وہ اپنے بالوں کے ذریعے جہنم میں لٹکائی گئی تھی۔۔۔ بال کتنے نازک ہوتے ہیں، اگرچھوٹا دودھ پیتا بچہ بھی اپنی ماں کے بال پکڑ کر کھینچے تو بعض اوقات ماں کے آنسو بھی نکل آتے ہیں، اتنی تکلیف ہوتی ہے۔۔۔ اس عورت کو بالوں کے ذریعہ لٹکایا ہوا تھا اور فرمایا کہ اس کا دماغ ہانڈی کی طرح کھول رہا تھا۔ اللہ کی پناہ۔ حضرت فاطمہؓ نے عرض کیا،

اے اللہ کے نبیؐ! اس عورت کو اس طرح کس وجہ سے لٹکایا گیاتھا؟ فرمایا وہ بے پردہ گھر سے نکل کر گھومنے والی عورت تھی، اس کی بے پردگی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کو یہ سزا دے رہے تھے۔پھر ایک چوتھی عورت کے متعلق نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے اسے اس حال میں دیکھا کہ اس کے دونوں پیر سینے سے بندھے ہوئے ہیں اوردونوں ہاتھ سر سے باندھے ہوئے ہیں۔

اس کے بارے میں آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ یہ وہ عورت تھی جو دنیا میں جنابت اور حیض سے پاک صاف ہونے کا کا خیال نہیں رکھتی تھی۔پھر نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے پانچویں عورت کو دیکھا کہ اس کا چہرہ خنزیر کی طرح اور باقی جسم گدھے کی طرح بن گیاتھا۔ وہ عورت ہی تھی لیکن اس کے جسم کی جلد ایسی بن گئی تھی کہ چہرہ خنزیر کی طرح اور باقی جسم گدھے کی طرح لگتاتھا۔

گویا اس کی شکل مسخ کر دی گئی تھی اور اس طرح اس کو عذاب ہو رہاتھا۔ نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا یہ وہ عورت تھی جو جھوٹ بولتی تھی، غیبت کرتی تھی اورچغل خوری کی مرتکب ہوتی تھی۔پھر نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے چھٹی عورت کوجہنم میں دیکھا کہ اس کی شکل کتے جیسی تھی اور وہ ایسی آوازنکالتی تھی جیسے کوئی کتا بھونک رہا ہوتا ہے۔ آگ اس کے منہ میں داخل ہوتی تھی اور اس کے پاخانہ کی جگہ سے باہرنکل جاتی تھی اور اسکو فرشتے گرز مار رہے تھے، پوچھا گیا کہ اے اللہ کے نبیؐ! اس نے کون سا قصور کیاتھا، آپؐ نے فرمایا کہ اس کے اندر حسد بہت زیادہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…