اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں یتیم مدینہ ہوں

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

ایک واقعہ سیدہ فاطمۃ الزہراؓ کاہے کہ ایک مرتبہ حسنین کریمین دونوں شہزادے بیمار ہوگئے اور بخار اترتا ہی نہیں تھا تو سیدہ فاطمۃ الزہراؓ نے نذر مان لی کہ اللہ! اگر ان کو صحت ہو جائے تو میں تین دن کے روزے رکھوں گی، چنانچہ حضرت علیؓ نے بھی روزے کی نیت کر لی، انہوں نے بھی نیت کر لی، اللہ تعالیٰ کی شان کہ اللہ تعالیٰ نے دونوں شہزادوں کو، پھولوں کو، بچوں کو، پیاروں کو صحت عطا فرما دی،

جب بچے صحت مند ہو گئے تو سیدہ فاطمہؓ نے ایک دن روزہ رکھا، جب شام کا وقت ہوا تو سیدنا علیؓ کچھ تھوڑا بہت لائے کہ جو افطاری کے لیے گزارہ تھا، اللہ تعالیٰ کی شان کہ ابھی افطاری کا وقت تھوڑا سا باقی تھا کہ دروازے پر دستک دی، پوچھا: کون؟ جواب ملا کہ میں مدینے کا مسکین ہوں اور میرے پاس کھانے کو کچھ نہیں، بہت وقت سے بھوکا ہوں اور میں اس دروازے کو دیکھ کر اس لیے آیاہوں کہ یہاں سے کوئی بندہ خالی نہیں جاتا، چنانچہ حضرت فاطمہؓ نے وہ جو کھانا افطاری کے لیے پڑاتھا اٹھا کراس مسکین کو دے دیااور میاں بیوی نے پانی سے ہی افطاری کر لی اور اگلے دن کی سحری بھی پانی سے کرلی، دوسرا دن پھراسی طرح گزرا سارا دن بھوک پیاس برداشت کی اور اللہ کی شان کہ شام کو پھر تھوڑا بہت افطاری کے لیے جو بن پایا وہ لے آئے تو ابھی افطاری کا وقت ہونے والا تھا، تھوڑی دیر رہ گئی تھی کہ پھر دروازہ کھٹکھٹایا گیا، پوچھا: کون؟ جواب ملا کہ میں یتیم مدینہ ہوں، بھوکا بھی ہوں، سائل ہوں تو فاطمۃ الزہراؓ نے جو کچھ گھر میں تھا وہ اٹھا کر یتیم کو دے دیا، پھر پانی سے روزہ افطار کیا اور تیسرے دن کا روزہ بھی پانی سے رکھا، تیسرے دن کی بھوک پیاس بھی برداشت کی۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تیسرے دن بندے کا کیاحال ہوتا ہے؟ جب افطاری کا وقت آیا تو کچھ چھوٹی موٹی چیز پاس تھی، کھانے کی افطاری سے تھوڑی دیر پہلے دروازے پردستک ہوئی،

پوچھا کون؟ تو جواب ملاکہ میں تو اسیر ہوں اور اس دروازے پر آیا ہوں کہ یہاں سے کوئی خالی نہیں جاتا، سیدہ فاطمۃ الزہراؓ نے سوچا کہ یہ سائل، اللہ کے نام پر مانگ رہا ہے، میں اللہ کے نام پر مانگنے والے کو خالی نہیں بھیجوں گی، خود بھوکی رہ لوں گی، چنانچہ تیسرے دن بھی انہوں نے وہ اٹھا کر سائل کو دے دیا، اللہ تعالیٰ کو اپنی اس بندی اور بندے کا بھوکا پیاسا رہنا اتنا پسند آیا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی آیتیں اتار دیں۔ ’’اور وہ اللہ کی محبت میں مسکینوں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…