اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

رزق کا سفر۔۔۔ کھانے والے کی طرف

datetime 21  اپریل‬‮  2017 |

ہمارے ایک دوست گوجرانوالہ میں رہتے تھے، وہ کوئٹہ میں ملازمت کرتے تھے، انہوں نے اپنے ایک عزیز کی شادی کے سلسلے میں گھر واپس آنا تھا، فلائیٹ میں ابھی دو گھنٹے رہتے تھے، ان کا سات آٹھ سال کا بچہ گھر میں چنے کھا رہا تھا۔۔۔ بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ نئی نئی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔۔۔ وہ چنے کا ایک دانہ لیتا اور اسے اوپر کی طرف پھینک دیتا اور پھر منہ کے ذریعہ اسے کیچ کرتا،

کبھی ادھر پھینک کر کیچ کرتا اور کبھی ادھر پھینک کر کیچ کرتا، وہ اسی طرح کھیل میں لگا ہوا تھا، اللہ کی شان کہ جب ایک دفعہ اس نے دانہ پھینکا تو کیچ کرتے ہوئے منہ کے بجائے ناک میں چلاگیا، اب اس نے جلدی سے ناک میں انگلی ڈالی تو دانہ اور اندر چلاگیا، اس نے چھوٹی بہنکو بلایا اور کہا یہ دانہ نکال دو، اس نے بھی نکالنے کی کوشش میں دانے کو اچھی طرح آگے تک پہنچا دیا، وہ پریشان ہو کر رونے لگا، اس نے اپنی امی کو بتایا تو اس نے کہا کہ تمہارے ابو نے تمہیں کیا کہاتھا کہ تم شرارتیں نہ کیا کرو، اب اپنی شرارت کی سزا بھگتو۔جب میاں گھر آئے تو بیوی نے کہا کہ بچے کی ناک میں ایک دانہ پھنس گیا ہے اور یہ رو رہا ہے، اسے ڈاکٹر کے پاس لے جائیں، اس نے بھی یہی کہا کہ اس نے شرارت کی ہے لہٰذا اب یہ مزہ بھی چکھ لے، اگر میں اسے یہاں کسی ڈاکٹر کے پاس لے گیاتو فلائیٹ لیٹ ہو جائے گی، آپ اس سے کہیں کہ اگر اتنا وقت پہلے گزار لیا ہے تو دو گھنٹے اور صبر کر لے، میں اسے گوجرانوالہ میں فلاں کزن کے پاس لے جاؤں گا اور وہاں سے یہ نکلوا دوں گا، چنانچہ وہ سب جہاز کے ذریعہ لاہور پہنچ گئے اور وہاں سے ایک گھنٹہ بعد گوجرانوالہ پہنچ گئے۔گھر پہنچنے کے بعد اب وہ سب سے پہلے اپنے کزن کے پاس بچے کو لے گئے، وہ نہا رہے تھے، اور ان کی بیوی نے کہا آپ بیٹھیں اور میں آپ کے لیے چائے بناتی ہوں،

سردیوں کا موسم تھا اس نے کہا کہ میں اندر بیٹھنے کے بجائے باغیچے میں ہی بیٹھ جاتا ہوں، چنانچہ وہاں دو کرسیاں پڑی تھیں، وہ وہیں بیٹھ گئے، ڈاکٹر صاحب ابھی نہا رہے تھے اور ان کی بیوی چائے بنا رہی تھی، وہاں بیٹھے بیٹھے بچے کو اچانک چھینک آئی، اس زوردار چھینک سے وہ دانہ نیچے زمین پر گرا اور قریب ہی ان کی ایک مرغی پھر رہی تھی، اس مرغی نے لپک کر وہ دانہ کھا لیا۔اصل میں وہ دانہ مرغی کے مقدر میں تھا اور کوئٹہ میں پڑاتھا، اللہ تعالیٰ نے وہ دانہ بچے کی ناک میں ڈال کر گوجرانوالہ میں پہنچا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…