اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ

datetime 19  اپریل‬‮  2017 |

حضرت شیخ عبدالقادر رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حج کے سفر پر روانہ ہوئے ۔ راستے میں حلہ کا گاؤں آیا تو انہوں نے ایک رات وہاں قیام کا ارادہ کیا جب لوگوں کو معلوم ہوا تو جوق درجوق لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور ان کی خدمت میں حاضر ہونے لگے اور ہر کوئی یہ خواہش ظاہر کر رہا تھا کہ حضرت ہمارے گھر میں قیام کریں ۔ پر آپ نے کسی کی بھی دعوت نہیں قبولی

اور لوگوں سے پوچھا کہ اس گاؤں میں سب سے غریب اور محتاج کونسا آدمی ہے؟ لوگوں نے حضرت کو ایک غریب کے گھر کا پتہ دیا تو حضرت سیدھا اس گھر کی طرف چل دیے ۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے دیکھا ایک چھوٹا سا کچہ مکان ہے جس کی دیواریں بھی ٹوٹی ہوئیں تھیں ! اس گھر کے لوگوں نے پردے کی خاطر پرانےکمبل لٹکائے ہوئے تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس پرانے گھر میں ایک بوڑھا، اس کی بیوی، اور اس کی ایک بیٹی رہتی ہے ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بوڑھے سے پوچھا کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ایک دن آپ کے گھر میں رہنا چاہتا ہوں ۔ اس پر اس بوڑھے نے کہا کہ کیوں نہیں حضرت اگر آپ میرے اس کھنڈر نما گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے زیادہ میری عزت کا باعث اور کون سی چیز ہوسکتی ہے! اس طرح حضرت شیخ عبدالقاد رجیلانی رحمتہ اللہ علیہ اس کچے اور ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی اس کچے گھر میں رہنے کی خبر پورے شہر میں پھیل گئی کچھ ہی دیر گذری تھی کہ لوگ مختلف اقسام کی تحفے تحائف لے کر اور ہدیے لے کر حضرت کی خدمت میں حاضر ہونے لگے ۔ ان تحفوں میں سونا،چاندی، گائے، بھیڑیں ،بکرے ، اوربہت سی چیزیں تھیں ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے وہ ساری چیزیں لے کر اس غریب بوڑھے کو دے دیں اور خود رات گذار کر دوسرے دن مکہ معظمہ کی جانب روانہ ہوگئے۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے جانے کے بعد وہ خاندان اور بوڑھا آرام اور سکون سے زندگی گذارنے لگے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ اس غریب بوڑھے کے گھر میں اس وجہ سے رہے تا کہ اس کی مدد کی جاسکے اور اس کی غریبی دور ہوسکے ۔ اللہ پاک کے نیک بندے غریبوں اور مسکینوں کی اس طرح مدد کیا کرتے تھے کیونکہ اللہ پاک کو راضی کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…