اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ سے اس کی شان کے مطابق مانگیں

datetime 19  اپریل‬‮  2017 |

بچہ اپنی ماں کے ساتھ دوکان میں داخل ہوا ، دکاندار نے بچےکی طرف دیکھا تو وہ اسے بہت ہی پیارا لگا ،دکان دار نے ٹافیوں والا ڈبہ اٹھایا اور کھول کر بچے کے سامنے کر دیا، بچے نے سوالیہ نظروں سے دکاندار کی طرف دیکھا تو دکاندار نے کہا بیٹا آپ اس میں سے ٹافیاں لے لو،

بچے نے انکار کر دیا دکاندار نے اصرار کیا لیکن بچہ نہ مانا،دکاندار نے بچے کی ماں کی طرف دیکھا ، ماں نےاپنے بیٹے کو ٹافیاں لینے کی اجازت دے دی اور ٹافیاں لینے کو کہا لیکن بچے نے نفی میں سر ہلا دیا ، اب دکاندار کے ساتھ ساتھ ماں بھی حیران ہو گئی کہ بچہ ٹافیاں کیوں نہیں لے رہا ،آخر کار دکاندار نے خود ڈبے میں سے مٹھی بھر کر ٹافیاں نکالی اور ہاتھ بچے کی طرف بڑھایا بچے نے فورا ہی ٹافیاں لے لیں اور خوش ہوگیا۔گھر آ کر ماں نے بچے سے پوچھا کہ کیا وجہ تھی کہ تم نے پہلے ٹافیاں نہیں لی پھر جب دکاندار نے دی تو تم نے فورا پکڑ لی۔بچے نے مسکرا کر کہا کہ پہلے دکاندار مجھے ڈبے میں سے ٹافیاں نکالنے کو کہہ رہا تھا اور میرے ہاتھ چونکہ چھوٹے ہیں تو میری مٹھی میں کم ٹافیاں آتی لیکن جب دکاندار نے خود مٹھی بھری تو اسکا ہاتھ بڑا ہونے کی وجہ سے ٹافیاں زیادہ آئی تو اس لیے میں نے لے لی ۔ماں یہ سن کر مسکرا دی -اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جب ہم اللہ سے کچھ مانگتے ہیں تو اپنی سوچ کے مطابق مانگتے ہیں لیکن اللہ ہمیں اپنی شان کے مطابق عطافرماتا ہے تو ہم اللہ سے اسکی شان کے مطابق مانگا کریں ، اس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…