اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

قاضی اور خلیفہ

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

خلیفہ حکم بن عبدالرحمن ثالث کو اپنا محل بنوانا تھا۔ اتفاق سے جو زمین پسند کی گئی اس میں ایک غریب بیوہ کا جھونپڑا آتا تھا۔ اس بیوہ کو کہا گیا کہ یہ زمین قیمتاً دے دے مگر اس نے انکار کیا۔ خلیفہ نے زبردستی اس زمین پر قبضہ کر کے محل بنوا لیا۔

اس بیوہ نے قاضی کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کی شکایت کی۔ قاضی نے اسے تسلی دے کر کہا کہ اس وقت تم جاؤ میں کسی مناسب موقع پر تیرا انصاف کرنے کی کوشش کروں گا۔خلیفہ جب پہلے پہل محل اور باغ ملاحظہ کرنے گیا تو اسی وقت قاضی بھی وہاں خود ایک گدھا اور ایک خالی بوری لے کر گیا۔ اور خلیفہ سے وہاں سے مٹی لینے کی اجازت چاہی۔ اجازت دے دی گئی۔ قاضی نے اس بورے میں مٹھی بھر کر عرض کی کہ مہربانی فرما کر اس بورے کے اٹھانے میں اس کی مدد کی جائے۔خلیفہ نے اسے ایک مذاق سمجھا اور بورے کو ہاتھ لگا کر اٹھانے کی کوشش کی چونکہ وزن زیادہ تھا۔ خلیفہ سے ذرا بھی نہ اٹھا۔ اس وقت قاضی نے کہا ’’اے خلیفہ! جب تو اتنا سا بوجھ اٹھانے کےقابل نہیں تو قیامت کے دن جب ہم سب کا مالک انصاف کرنے کے لئے عرش پر جلوہ افروز ہو گا اور جس وقت وہ غریب بیوہ جس کی زمین تو نے بزورلے لی ہے، اپنے پروردگار سے انصاف کی خواہاں ہو گی تو اس تمام زمین کے بوجھ کو کس طرح اٹھا سکے گا؟ خلیفہ اس تقریر سے بہت متاثر ہوا اور فوراً اس محل کو مع تمام چیزوں کے اس ضعیفہ کو عطا کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…