اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شراب کیوں حرام

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

شرابی ایک عالمِ دین سے۔۔ جناب ! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے؟ عالم! بالکل کوئی اعتراض نہیں۔ شرابی! اگر اس کے ساتھ کچھ جڑی بوٹیاں کھا لوں؟ عالم!کوئی رکاوٹ نہیں۔ شرابی اور اگر میں ان میں پانی شامل کر لوں؟ عالم بڑے شوق سے پیو۔

شرابی جب یہ ساری چیزیں جائز اور حلال ہیں تو پھر آپ شراب کو کیوں حرام کہتے ہیں؟ حالانکہ اس میں یہی چیزیں تو ہیں جن کے کھانے اور پینے کی اجازت آپ دے رہے ہیں یعنی کھجوریں , پانی اور جڑی بوٹیاں۔ عالمِ دین شرابی سے۔ اگر تمہارے اوپر پانی پھینکا جائے تو اس پر تمہیں کوئی اعتراض ہو گا؟ شرابی۔ہرگز نہیں۔ پانی سے کیا فرق پڑتا ہے۔ عالم۔ اچھا اگر اس پانی میں مٹی گھول دی جائے تو تم اس سے مر جاؤ گے؟ شرابی۔ جناب ! مٹی سے میں نے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ عالم اگر میں مٹی اور پانی لوں اور ان کو گوندھ کر ایک اینٹ بنا لوں اور اسے خشک کرکے اور آگ پر پکا کر تمہیں دے ماروں تو کیا ایسا کرنے پر تمہیں کوئی اعتراض ہے؟ شرابی۔ جناب ! اس سے تو آپ مجھے قتل کر دیں گے۔ عالم نے کہا۔ شراب کا بھی یہی حال ہے۔ اللہ نے ہم کو جس بات سے بھی روکا ہے اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہے۔۔ ہمیں اپنی طرف سے تاویلیں نہیں گھڑنی چاہییں بلکہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…