اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

احسان کی رسی

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

ایک شخص بکری کے ساتھ جا رہا تھا۔ اس نے بکری کی رسی نہیں پکڑی ہوئی تھی۔ کسی نے اس سے کہا ’’حیرت ہے یہ بکری کیوں تمہارے پیچھے آ رہی ہے۔ حالانکہ تم نے اس کی رسی بھی نہیں پکڑ رکھی۔‘‘ یہ سن کر بکری والے نے کہا’’ یہ میرے پیچھے اس لئے آ رہی ہے کہ یہ احسان کی رسی سے بندھی ہوئی ہے جو آپ کو نظر نہیں آ رہی۔ جب یہ بھوکی ہوتی ہے تو میں اسے کھلاتا ہوں، جب پیاسی ہوتی ہے تو میں اسے

پلاتا ہوں۔ جب اس کا بدن میلا ہو جاتا تو میں اسے نہلاتا ہوں۔ اسے گرمی سردی سے بچاتا ہوں۔ ہر طرح سے خیال رکھتا ہوں۔ یہ میرا اس پر احسان ہے۔ اسے میرے احسانوں کی رسی نے باندھ رکھا ہے۔ یہ سن کر دوسرے آدمی نے سرہ آہ بھری اور بولا۔ ’’اللہ تعالیٰ کے بھی ہم پر ان گنت احسانات ہیں۔ اس کے احسانوں کی رسی نے ہمیں باندھ رکھا ہے۔ لیکن ہم تو اس کے احکامات کے پیچھے نہیں چلتے۔ ہم سرکشی پر اترے ہوئے ہیں!‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…