اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشتبہ کھانے کا اثر اولاد پر

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

ایک بزرگ تھے ان کی ساری اولاد بڑی نیکوکار تھی، لیکن ان میں سے ایک بچہ بہت ہی نافرمان اور بے ادب قسم کا تھا، اللہ والے ان کے وہاں مہمان آئے، انہوں نے یہ فرق دیکھا تو اس بزرگ سے پوچھا کہ آخر یہ کیا وجہ ہے یہ بچہ کیوں ایسا نافرمان نکلا، تو وہ بزرگ بڑے آزردہ ہوئے، آنکھوں سے آنسو آ گئے فرمانے لگے کہ یہ اس کا قصور نہیں یہ میرا قصور ہے،

ایک مرتبہ گھر میں فاقہ تھا اور ہمارے گھر میں شاہی عورتوں کا بچا ہوا کھانا آ گیا کسی نے ہدیہ تحفہ کے طور پر بھیجا تھا، عام طور پر تو میں ایسے کھانے سے پرہیز کرتا ہوں، لیکن بھوک کی وجہ سے اس دن میں نے وہی کھانا کھا لیا پھر وہی رات تھی کہ ہم میاں بیوی نے ملاقات کی اور اللہ نے اسی رات بچے کی بنیاد رکھی یہ اس مشتبہ کھانے کا اثر ہے کہ ہمارا یہ بچہ نافرمان نکلا۔
ضد کا علاج کیسے کیا؟
حضرت مفتی رشید احمد گنگوہیؒ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ والدہ نے دودھ دیا ہم دو بھائیوں کو، ایک میرا بڑا بھائی تھا اور ایک میں تھا، تو میں ضد کرنے لگا کہ پہلے میں پیؤں گا، چونکہ والدہ نے گلاس بھائی کے ہاتھ میں دیا تھا، اس لیے بھائی نے کہا کہ نہیں پہلے میں نے ہی پینا ہے، اب میں جتنا رو رہا ہوں ضد کر رہا ہوں، بھائی کہتا ہے ہرگز نہیں میں پہلے پیؤں گا، کہنے لگے: جب میں زیادہ رویا دھویا اور ادھم مچایا تو بھائی نے غصے میں آ کر اپنا بھی دودھ پیا اور میرے حصے کا بھی دودھ پی لی اور خالی گلاس ایک طرف کو رکھ دیا کہ اب تمہیں دودھ ملنا ہی نہیں، فرماتے ہیں کہ ایسا یہ واقعہ میرے ذہن پر نقش ہوا کہ اس کے بعد پوری زندگی میں نے کبھی بھی ضد نہ کی، یہ سوچتے ہوئے کہ ضد کرنے سے تو انسان اپنے حصے سے بھی محروم ہو جایا کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…