اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت ابراہیمؑ سے پرندہ کی محبت

datetime 17  اپریل‬‮  2017 |

جب حضرت ابراہیمؑ کو آگ میں ڈالا گیا، تو اس آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ وہ آگ چالیس دن تک جلتی رہی، کوئی آگ کے قریب نہیں جا سکتا تھا، اس وقت ایک چھوٹا سا پرندہ چونچ میں پانی لے جا کر اس آگ کے اوپر ڈالتا تھا، کسی دوسرے پرندے نے اس سے کہا کہ بھئی! تیرے اس پانی ڈالنے لے آگ تو نہیں بجھ سکے گی، کہنے لگا، یہ تو میں بھی جانتا ہوں، آگ نہیں بجھ سکے گی،

لیکن میں نے ابراہیم خلیل اللہ ؑ کی دوستی کا حق ادا کرنا ہے۔۔۔ ہم بھی تھوڑی دیر ذکر ومراقبہ میں بیٹھ کر محبت کا حق ادا کریں۔
حضرت عباسؓ کا پرنالہ
حضرت عباسؓ کے گھر پرنالے کا رخ مسجد نبویؐ کے صحن کی طرف تھا، بارش ہونے کی وجہ سے پرنالے سے پانی مسجد کے صحن میں گرتا اور کیچڑ ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے نمازیوں کو تنگی ہوتی تھی، حضرت عمرؓ نے اجتماعی فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پرنالے کو اکھڑوا دیا، حضرت عباسؓ نے ان سے کہا خدا کی قسم نبی کریمؐ نے میرے کندھے پر کھڑے ہو کر لگایا تھا، حضرت عمرؓ نے کہا، خدا کی قسم اس میں شک نہیں، اب تمہیں میرے کندھے پر چڑھ کر اُسے لگانا پڑے گا، چنانچہ حضرت عمرؓ کے کندھے پر چڑھے اور اس کو لگایا، پھر دنیا نے دیکھا کہ وہ امیرالمومنین ، جن سے دنیا کے بادشاہ ڈرتے اور کانپتے تھے، وہ جا کررکوع کی حالت میں جھکے اور حضرت عباسؓ نے ان کی کمر کے اوپر کھڑے ہو کر وہ پرنالہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…